لاہور : کورونا کی دوسری لہر کے دوران بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر صوبائی دارالحکومت لاہور کے مزید7 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق لاہور میں زیادہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والوں علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جا رہا ہے۔ لاہور میں مکان نمبر705Fسے717F جوہر ٹاؤن ، گلی نمبر 21بلاک Sفیز2ڈی ایچ اے ، مکان نمبر18سے20آصف بلاک علامہ اقبال ٹاؤن میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ۔ مکان نمبر 390سے393بلاک Aگلشن راوی،L29بلاک Cسروس کوارٹر نزد UETمکان نمبر56سے 66تک ،باجوہ ہاؤس سٹریٹ نزد گول باغ، شاد باغ اور خالق سٹریٹ سلطان محمود روڈپر گلی نمبر 7 میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔
سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق لاک ڈاؤن والے علاقوں میں تمام شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس، دفاتر(نجی اور سرکاری)بند رہیں گے۔ علاقہ مکینوں کی نقل و حمل محدود ہو گی،انتہائی ضرورت کے پیش نظر ایک فرد ایک سواری استعمال کر سکے گا۔ ہر قسم کے اجتماعات پر مکمل پابندی ہو گی۔ تمام میڈیکل سروسز، فارمیسی، میڈیکل سٹور،لیبارٹریاں،کولیکشن پوائنٹس،ہسپتال اور کلینکس 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔ ملک شاپس،چکن اور گوشت/مچھلی کی شاپس اور بیکریاں صبح 7سے شام 7بجے تک کھلی رہیں گی۔ گروسری سٹورز،جنرل سٹورز،آٹا چکیاں،فروٹ،سبزی کی دوکانیں، تندور اور پیڑول پمپس 9بجے سے شام 7بجے کھل سکیں گی۔
سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق سمارٹ لاک ڈاؤن کا مقصد کورونا سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں سے لوگوں کی آمدورفت کو محدود کرنا ہے۔ متاثر ہ علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن سے ہی کورونا سے زیادہ لوگوں کو متاثر ہونے کے خطرے سے بچا یا جا سکتاہے۔ احتیاط نہ کرنے سے کورونا وائرس دوبارہ تیزی سے پھیل سکتا ہے اور پہلے سے زیادہ احتیاط کر کے ہی اس موذی بیماری دوبارہ پھیلاؤ سے بچا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید36افراد چل بسے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد12 ہزار563ہوگئی ہےجبکہ اب تک کورونا کے5 لاکھ 69 ہزار 846 کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں ۔۔ پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 66 ہزار 777 ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 5 ہزار185 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔

گلوکار ساحر علی بگا کا گانا ’’مستانی‘‘ مقبول ہو گیا
- 20 گھنٹے قبل

چیف آف ڈیفنس فورسز کی تقرری کا نوٹیفکیشن مقررہ وقت پر جاری کر دیا جائے گا،وزیر دفاع
- 17 گھنٹے قبل

پشاور:وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا این ایف سی ایوارڈ کی میٹنگ میں شرکت کا اعلان
- 15 گھنٹے قبل

کُرم:دہشتگردوںکا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ، جوابی کارروائی میں 4 خارجی جہنم واصل،دو اہلکار شہید
- 14 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
الیکشن کمیشن نے ہری پور ضمنی انتخابات کو متنازع بنانے کے الزامات کوبے بنیاد قرار دے دیا
- 20 گھنٹے قبل

منشیات کی سمگلنگ پختونخوا حکومت کی زیرنگرانی ہوتی ہے جس کا پیسہ دہشتگردی میں استعمال ہوتا ہے،عطا تارڑ
- 19 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے کی تجویز زیر غور
- 17 گھنٹے قبل

آئی سی آر سی اور میڈیا ان لیمیٹڈ کے اشتراک سے صحافیوں کے لیے دو روزہ 'ہیومینیٹیرین رپورٹنگ' ورکشاپ کا انعقاد
- 2 دن قبل

27 ویں آئینی ترمیم پر انسانی حقوق کمشنر کا بیان زمینی حقائق کی عکاسی نہیں کرتا، دفتر خارجہ کا ردعمل
- 20 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار سے مصری ہم منصب کی ملاقات، دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 20 گھنٹے قبل

ایف سی ہیڈ کوارٹرز خودکش دھماکا: تینوں حملہ آوروں کے افغان شہری ہونے کی تصدیق ہو گئی
- 20 گھنٹے قبل
سٹڈنی: دوران پروازدو طیارے آپس میں ٹکرا گئے،پائلٹ جاں بحق
- 19 گھنٹے قبل













