جی این این سوشل

پاکستان

جےیوآئی(ف) پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گرانے کو تیار 

پشاور: پرویز خٹک کے بھتیجے احد خٹک  نے  جے یو آئی(ف) میں شمولیت کا عندیہ دےدیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

جےیوآئی(ف) پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گرانے کو تیار 
جےیوآئی(ف) پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گرانے کو تیار 

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر پرویز خٹک کے بھتیجے سابق تحصیل ناظم احد خٹک نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے،اس ملاقات میں سینیٹر طلحہ محمود بھی موجود تھے۔سینیٹر طلحہ محمود کی احد خٹک کو جےیوآئی میں شمولیت کی دعوت دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  احد خٹک نے جے یو آئی میں شمولیت کا عندیہ دے دیا ہے۔احد خٹک نے کہا ہے کہ  اپنے والد اور دیگر احباب سے مشاورت کرکے آپکو اگاہ کریں گے ، چچا پرویز خٹک نے تو مایوس کیا ہی تھا اب پی ٹی آئی نے بھی مایوس کردیا ہے، پی ٹی آئی حکومت نے عوام کا جینا مشکل کردیا ہے۔

احد خٹک نے مولانا فضل الرحمن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  اپنے والد اور گروپ کے ساتھ مشاورت کرکے جلد اپ سے ملاقات کر کےآگاہ کریں گے۔

تجارت

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کےالیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا، نیپرا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست پر  فیصلہ محفوظ کرلیا

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 99 پیسے فی یونٹ اضافے کی اپیل پر سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

چیئرمین نیپرا وسیم مختار کی سربراہی میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

سی پی پی اے کےمطابق فروری میں بجلی کی طلب میں 12.2 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے، ممبر نیپرا رفیق شیخ نے کہا کہ سی پی پی اے نے نیپرا اتھارٹی کو سننا چھوڑ دیا ہے، کتنی بار کہا ہے کہ بجلی کی ڈیمانڈ بڑھانے کے لیے اقدامات کریں۔ چند ماہ میں بجلی کی پیداوار میں مقامی کوئلے کے استعمال میں 36 فیصد کمی آئی ہے جس سے درآمدی بل، بجلی کی لاگت اور استعداد کی ادائیگی میں اضافہ ہوا ہے۔

ممبر نیپرا نے ریمارکس دیئے کہ ایل این جی سے بجلی کی پیداوار میں 100 فیصد اضافہ ہوا ہے۔  تھرمل پاور پلانٹس 35 فیصد بجلی پیدا کر رہے ہیں، ان پلانٹس کی 65 فیصد صلاحیت کی ادائیگیاں ہو رہی ہیں۔

دوران سماعت نیپرا کے ممبر مظہر نیاز رانا نے کہا کہ صلاحیت کی ادائیگیوں میں کمی کے لیے حکمت عملی بنائی جائے۔

نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن کمپنی (این ٹی ڈی سی) کے حکام نے نیپرا کو بتایا کہ جب ایل این جی سے چلنے والے پلانٹس کم لاگت پر لگائے گئے تھے، اب وہی پلانٹس زیادہ قیمت پر بجلی پیدا کر رہے ہیں۔

حکام نے موقف اپنایا کہ بجلی کے نظام کے استحکام کے لیے پلانٹس کا آپریشن ضروری ہے۔ ملک میں این ٹی ڈی سی کا نظام 26 ہزار میگا واٹ (میگاواٹ) کے لیے بنایا گیا ہے، ملک میں بجلی کی طلب 8 ہزار میگاواٹ تک آتی ہے۔

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 99 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنےکی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا گیا جسے اعداد و شمار کا جائزہ لے کر جاری کیا جائے گا۔

نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کےالیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

ژوب: دہانہ سر سیکشن پر مسلسل بارش اور بھاری لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ بلاک ہوگئی

دہانہ سر این 50 پر بھاری سلائیڈنگ کی وجہ سے سڑک کے حصے کو نقصان پہنچا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ژوب:  دہانہ سر سیکشن پر مسلسل بارش اور بھاری لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ بلاک ہوگئی

اسلام آباد: نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ ژوب، دہانہ سر سیکشن پر مسلسل بارش اور بھاری لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ بلاک ہوگئی ہے، سلائیڈنگ میٹریل کو ہٹانے اور سڑک کے تباہ شدہ حصے کی مرمت کے لیے کام کر رہے ہیں، ژوب دہانہ سر این 59 سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کلیئر کرنے میں تقریباً 72 گھنٹے لگیں گے۔

جمعرات کو اتھارٹی کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہاکہ 27 مارچ 2024 کو ژوب۔ دہانہ سر سیکشن پر مسلسل بارش اور بھاری لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سےشاہراہ بلاک ہوگئی ہے ۔ ژوب ۔ دہانہ سر این 50 پر بھاری سلائیڈنگ کی وجہ سے سڑک کے حصے کو نقصان پہنچا ہے۔

ژوب دہانہ سر این 50 سڑک کو بھاری سلائیڈنگ کی وجہ سے ہر قسم کی ٹریفک معطل ہوگئی ہے ۔نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی مشینری کو سائٹ پر متحرک کر دیا گیا ہے۔ سلائیڈنگ میٹریل کو ہٹانے اور سڑک کے تباہ شدہ حصے کی مرمت کے لیے کام کر رہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

لوک ورثہ اسلام آباد میں رمضان المبارک میں ماہِ عصر او امان کے عنوان سے تقریبات کا آغاز

فن سے لگاؤ رکھنے والوں کے لیے ایک شاندار اسلامی خطاطی کی نمائش بھی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لوک ورثہ اسلام آباد میں رمضان المبارک میں ماہِ عصر او امان کے عنوان سے تقریبات کا آغاز

اسلام آباد: لوک ورثہ اسلام آباد میں رمضان المبارک میں ’’ماہِ عصر او امان‘‘ کے عنوان پر تقریبات جمعرات سے شروع ہو گئیں۔

قومی ادارہ برائے لوک اور روایتی ورثہ نے اس رمضان کو حقیقی معنوں میں خاص بنانے کے لیے سرگرمیوں کی صف منصوبہ بندی کی ہے اور یہ عید تک جاری رہے گی۔

لوک ورثہ کے مطابق رمضان کی تقریبات میں روزانہ شام 5 بجے سے کھانے پینے کے ثقافتی سٹالز، افطار سے قبل تلاوت و نعت کے مقابلے اور شام 6:45 بجے افطار کے بعد ترقیاتی کارکردگی بھی پیش کی جائے گی۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر لوک ورثہ عزیر خان نے اے پی پی کو بتایا کہ ہمارے پاس تمام فن سے لگاؤ رکھنے والوں کے لیے ایک شاندار اسلامی خطاطی کی نمائش بھی ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll