آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات یونانی سفیر کی ملاقات ہوئی ہے۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات یونانی سفیر کی ملاقات ہوئی ہے ،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی سلامتی بالخصوص افغانستان کی موجودہ صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ ملاقات میں مختلف شعبوں میں پاک یونان تعلقات کے فروغ سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کے لیے عالمی شراکت داروں کے ساتھ تعاون اورافغان عوام کے مستحکم و خوشحال مستقبل یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان عالمی سیاحت، کھیلوں اور تجارتی سرگرمیوں کے لیے محفوظ ملک ہے۔ ہم مشترکہ مفادات کے تمام امور میں صحت مندانہ باہمی رابطوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یونان کے سفیر نے کورونا وباء سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی ۔ یونانی سفیر نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار بشمول کامیاب انخلاء آپریشن اور خطے کے استحکام کی کوششوں کوسراہا ۔

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 days ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 days ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 4 minutes ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 days ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 5 hours ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 days ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 days ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 5 hours ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 days ago



