وزیر اعظم پیرے ٹروڈو کے صاحبزادے ہیں، انہوں نے پہلی بار 2015 میں لبرل پارٹی کے جھنڈے تلے الیکشن جیتا

ٹورنٹو: کینیڈا میں حکمران لبرل پارٹی نے ایک بار پھر کامیابی حاصل کر لی ہے، لیکن اس بار وہ اکثریتی نشستیں حاصل نہیں کر سکی ہے، حتمی نتائج کا اعلان جمعرات تک متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے پارلیمانی انتخابات میں ایک بار پھر وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی لبرل پارٹی نے فتح کر لی ہے، غیر حتمی نتائج میں لبرل پارٹی کو برتری حاصل ہے لیکن اس بار حکمران جماعت کو اکثریتی جماعت کا اعزاز حاصل نہیں ہو سکا ہے اور انہیں مخلوط حکومت بنانی پڑے گی۔

لبرل پارٹی کو 157 نشستیں حاصل ہو سکی ہیں جبکہ انہیں حکومت بنانے کیلئے 170 نشستوں کی ضرورت پڑے گی، مقابل کنزرویٹو پارٹی نے 121 نشستیں حاصل کی ہیں ، لیفٹسٹ نیو ڈیموکریٹس 29 نشستیں اپنے نام کر سکے ہیں، عالمی سیاسی تجزبہ نگار اس سے پہلے ہی یہ اعلان کر چکے تھے کہ جسٹن ٹروڈو ہی دوبارہ حکومت بنانے والے ہیں اور ان کی جماعت کی شکست کا کوئی امکان نہیں ہو گا۔
49 سالہ جسٹن ٹروڈو کینیڈا کے سابقہ وزیر اعظم پیرے ٹروڈو کے صاحبزادے ہیں، انہوں نے پہلی بار 2015 میں لبرل پارٹی کے جھنڈے تلے الیکشن جیتا اور یہ ان کی اب تک کی تیسری مسلسل فتح ہے کیونکہ عوام کی طرف سے انہیں بہت محبت ملتی ہے۔

وزیر اعظم کی اسلام آباد دھماکے کی شدید مذمت ، ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا عزم
- 2 گھنٹے قبل

وی پی این کا استعمال خطر ناک قرار ہو سکتا ہے ،گوگل نے صارفین کو خبردار کردیا
- ایک گھنٹہ قبل

سینیٹ سے منظوری کے بعد 27 ویں آئینی ترمیم بل قومی اسمبلی میں پیش، اپوزیشن کا احتجاج
- 39 منٹ قبل

اسلام آباد کچہری کے باہر ہونے والے خودکش دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
- ایک گھنٹہ قبل

تھائی لینڈ نے کمبوڈیا کے ساتھ جنگ بندی کا معاہدہ معطل کر دیا
- ایک گھنٹہ قبل

عدلیہ کی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن عوامی مفاد پر مبنی ایک اصلاحی عمل ہے،چیف جسٹس
- ایک گھنٹہ قبل

اسلام آباد حملہ پوری قوم کیلئے ویک اپ کال ہے ، ریاست کو سنجیدہ ہو کر سوچنا ہو گا، وزیر دفاع
- 2 گھنٹے قبل
کیڈٹ کالج وانا میں چھپے 3 خارجی دہشت گردوں کیخلاف آپریشن جاری، 535 افراد کو نکالنے کا عمل جاری
- 3 گھنٹے قبل

مہنگا سونا مزید مہنگا ، قیمت میں آج بھی ہزاروں روپے کا اضافہ
- 2 گھنٹے قبل

پنجاب میں سی سی ڈی کے مبینہ مقابلوں میں 8 خطرناک گینگز کا صفایا
- 2 گھنٹے قبل

اسلام آباد: جی الیون کچہری کے باہر خودکش دھماکا، 12 افراد شہید، 27 زخمی
- 3 گھنٹے قبل

پہلا ون ڈے: پاکستان کی سری لنکا کیخلاف بیٹنگ جاری
- ایک گھنٹہ قبل











