الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی ) کے حوالے سے حکومت اپنا لائحہ عمل طے کرے گی۔


تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کرلیا ہے، وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس کچھ دیر بعد ہوگا، اجلاس میں فواد چودھری، اعظم سواتی سمیت دیگر وزرا شریک ہوں گے۔
وزیر اعظم عمران خان نے اعلی سطح کا اجلاس طلب کرلیا@ImranKhanPTI @PTIofficial #GNN pic.twitter.com/aqGhPI6IuS
— GNN (@gnnhdofficial) September 21, 2021
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی ) کے حوالے سے حکومت اپنا لائحہ عمل طے کرے گی۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری اور وزیر ریلوے اعظم سواتی کو جاری نوٹسز پر بھی غور کیا جائے گا۔
چند روز قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی ) نے وفاقی وزیر فواد چودھری اور اعظم سواتی کو نوٹس جاری کیے تھے۔ دونوں کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ الیکشن کمیشن کے ہنگامی اجلاس میں کیا گیا تھا ۔اجلاس میں پیمرا کی جانب سے موصول ہونے والے ویڈیو کلپس ،ایوان صدر اجلاس اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں الزام تراشی کے ڈرافٹ کا جائزہ بھی لیا گیا تھا۔
قبل ازیں وفاقی وزیر فوادچودھری نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن کی منطق عجیب و غریب ہے،الیکشن کمیشن کہتا پارلیمنٹ کو حق نہیں ہے بتائے انتخابات کیسے ہوں گے،آئین میں واضح لکھا ہے صاف شفاف انتخابات کے قوانین بنانا پارلیمنٹ کا کام ہے،قانون بنانے کا اختیار الیکشن کمیشن کے نہیں پارلیمان کے پاس ہے،پارلیمان میں بیٹھے ارکان فیصلہ کرتے ہیں کس طرح کا نظام اپنانا ہے،الیکشن کمیشن کو ٹیکنالوجی کے استعمال پر اعتراض نہیں ،انہوں نے کہاکہ چیف الیکشن کمشنر کو زیادہ شوق ہے اپوزیشن کے ماﺅتھ پیس کے طور پر کام کریں ،چیف الیکشن کمشنر کو نوازشریف نے لگایا تھااس لئے ان کی زبان بول رہے ہیں۔

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 hours ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 7 hours ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 days ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 2 hours ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 days ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 7 hours ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 days ago



