سابق سپر ماڈل، اداکارہ و میزبان آمنہ شیخ کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے، انہوں نے گزشتہ برس اگست میں دوسری شادی کی تھی۔


تفصیلات کے مطابق ماڈل و اداکارہ آمنہ شیخ نے مداحوں کو فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر پیغام میں پرستاروں کو فیملی میں اضافے کی خبر دی ۔ آمنہ نے اپنے پیغام میں بتایا ہے کہ اُن کے ہاں بیٹے کی پیدائش 3 ستمبر کو ہوئی تھی اور اس کا نام انہوں نے عیسیٰ رکھا ہے۔ اداکارہ کی جانب سے ایک خوبصورت کولاج شیئر کیا گیا ہے جس میں ایک جانب آمنہ، ان کے شوہر عمر فاروقی، بیٹی میسا اور ننھا عیسیٰ موجود ہے تو دوسری جانب قرآن پاک کی ایک آیت درج ہے۔ تصویر میں اوپر یہ بھی کہا گیا ہے کہ بہت سی دعاؤں اور خوشیوں کے ساتھ ہم اپنی فیملی میں عیسیٰ کو خوش آمدید کہتے ہیں ۔

View this post on Instagram
واضح رہے کہ آمنہ شیخ نے اگست 2020 میں عمر فاروقی نامی بزنس مین سے دوسری شادی کی تھی۔ اداکارہ آمنہ شیخ اور اداکار محب مرزا کی اکتوبر 2019 میں شادی کے 14 سال بعد طلاق ہوگئی تھی۔محب مرزا اور آمنہ شیخ نے 2005 میں شادی کی تھی، ان کے ہاں شادی کے 10 برس بعد اگست 2015 میں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 7 گھنٹے قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 گھنٹے قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 دن قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 7 گھنٹے قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 2 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 دن قبل





