طالبان حکومت کو تسلیم کرنےکافیصلہ پڑوسی ممالک سے مشاورت کے بعد کریں گے، وزیر اعظم
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اس وقت کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا کہ افغان حکومت کس طرف جائے گی۔


وزیراعظم عمران خان نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سب کو ساتھ لیکر چلنے سے افغانستان میں پائیدار امن ممکن ہوگا، توقع ہے افغانستان میں طالبان خواتین کوتعلیم کی اجازت دے دیں گے۔ طالبان کاکہنا ہے کہ وہ خواتین کومرحلہ وار قومی دھارےمیں شامل کریں گے، طالبان ایک جامع حکومت تشکیل دیں گے، افغانستان میں ابھی جامع حکومت نہیں بن سکی۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ طالبان حکومت کو تسلیم کرنےکافیصلہ پڑوسی ممالک سے مشاورت کے بعد کریں گے،افغان سرزمین کو دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں کیا جائے گا، اس وقت کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا کہ افغان حکومت کس طرف جائے گی، سچ یہ ہے کہ کوئی نہیں جانتا کہ افغانستان اب کہاں جائے گا، آگے کیا ہوگا،ہمیں بہت زیادہ فکر کرنے کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم نے انٹرویو میں کہا کہ افغانستان میں 40سال سے جاری جنگ کاخاتمہ اچھی خبر ہے، ہمیں اس خونریزی کا خدشہ تھا جو سوویت کے بعد کے افغانستان میں دیکھی گئی، ہم نے نہیں سوچا تھا کہ طالبان فوری طور پر کنٹرول سنبھال لیں گے، ہمیں خدشہ تھا کہ طالبان پشتون آبادی والے علاقوں پر قبضہ کر لیں گے، خدشہ تھا کہ قبضے سے خانہ جنگی شروع ہو جائے گی۔

ایس آئی ایف سی کے تحت زرعی شعبے میں اہم اصلاحات جاری
- 5 hours ago

لندن کے ساؤتھ اینڈ ائیرپورٹ پر چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پروازیں معطل، ایمرجنسی نافذ
- 8 hours ago

پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ارشد ندیم ٹریننگ کیلئے برطانیہ چلے گئے
- 2 hours ago

انڈونیشیا کے تانمبر جزائر میں 7.0 شدت کا زلزلہ
- 4 hours ago

سپریم کورٹ سمیت پاکستان بھر کی عدالتوں میں 23 لاکھ 62 ہزار سے زائد مقدمات التواء کا شکار
- 4 hours ago

آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
- 7 hours ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 1 لاکھ 35 ہزار کا سنگِ میل عبور
- 5 hours ago
ٹرانسپورٹر کا بھی تاجر برادری کا ساتھ دیتے ہوئے ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان
- 3 hours ago

دریائے سندھ میں تونسہ بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب
- 6 hours ago

فرنٹیئرکانسٹیبلری کو فیڈرل فورس میں تبدیل کرنے سے متعلق آرڈیننس 2025 جاری
- 2 hours ago

چینی کی قیمت قابو سے باہر، قیمت 200 روپے کلو تک جا پہنچی
- 2 hours ago
ایران میں دشمن ریاستوں اور گروہوں کی جاسوسی پر سزائے موت کی ترمیمی قرارداد منظور
- an hour ago