اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اگلا الیکشن الیکٹرونک ووٹنگ کے ذریعے ہوگا،اسمبلی کے ذریعے قانون پاس ہوگا اور عام انتخابات ای وی ایم سے ہوں گے۔

جی این این کے پروگرام "خبر ہے" میں گفتگوکرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اتنی نیوزی لینڈکی فوج نہیں جتنی ہم نے سکیورٹی پر لگادی، ہم نے پوری کوشش کی ۔انہوں نے کہا کہ میچ نہ ہونے سے کوئی قیامت نہیں آرہی، کل فواد چودھری اور میں ان کو پریس کانفرنس میں ایکسپوز کریں گے۔ہمارے امیج کو نقصان پہنچانے کی ناکام کوشش کی گئی ہے۔
وزیرداخلہ شیخ رشید نے پروگرام میں بتایا کہ ہم ایک اہم خطے میں واقع ہیں،ہمیں کوئی تنہا نہیں کرسکتا، گلہ شکوہ نہیں کرناچاہئے،ہم خطے میں امن کیلئے کوشاں ہیں،ہم امن کے داعی ہیں،خطے میں امن واستحکام کے خواہاں ہیں۔
وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن نے 52 جلسوں کاکہا ہے،وہ الیکشن مہم پر نکل گئی ہے،پیپلزپارٹی سندھ کی سیاست کھیل رہی ہے، ن لیگ پنجاب میں سیاست کررہی ہے،شہباز شریف ڈویژنل کنونشن کررہے ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ اگلا الیکشن الیکٹرونک ووٹنگ کے ذریعے ہوگا، اسمبلی کے ذریعے قانون پاس ہوگا اور عام انتخابات ای وی ایم سے ہوں گے، اوورسیز ملک میں زرمبادلہ کے سب سے بڑے سپورٹرہیں، اوورسیز کو بھی ملک کے سیاسی فیصلوں کاحق دیاجائےگا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- a day ago

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- a day ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 5 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- a day ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- a day ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 days ago

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- a day ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 10 hours ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 10 hours ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 4 hours ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- a day ago







