اسلام آباد : ملک میں کورونا سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 57ہزار 322 تک جا پہنچی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مثبت کیسزکی شرح 4.58فیصدرہی ۔


تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق ملک میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے دوران مزید 42افراد انتقال کر گئے جبکہ 2ہزار 060کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک میں اموات کی مجموعی تعداد27ہزار524ہوگئی ہے،جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 12لاکھ36ہزار888 تک پہنچ گئی ہے۔ این سی اوسی کے مطابق ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد52ہزار042ہوگئی جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں میں کوروناکے44ہزار980ٹیسٹ کئےگئے ۔
یہ بھی پڑھیں : کورونا ویکسین کا دوسرا بڑا فائدہ سامنے آگیا
پنجاب
پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 4لاکھ27ہزار 583ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 12ہزار 535افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔
سندھ
سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ54ہزار 510ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 7 ہزار 327افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
خیبرپختون خوا
خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعدادایک لاکھ 72ہزار766ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 5488افراد چل بسے۔
بلوچستان
بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 32ہزار990کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 346مریض چل بسے ۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 4ہزار 913جبکہ اموات کی تعداد910تک جاپہنچی ۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں اب تک 10ہزار 289فراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ184افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
آزاد کشمیر
آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد33ہزار955ہوچکی ہے جبکہ 734افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں میں 10ہزار 928 افرادکوروناسےصحت یاب ہوچکے، ملک بھر میں اب تک11لاکھ57ہزار322مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا ۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- an hour ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- a day ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 4 hours ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- a day ago

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- an hour ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- a day ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- a day ago

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 2 hours ago

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 2 hours ago

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 4 hours ago

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 6 hours ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- a day ago





