نوشہرہ : سابق صوبائی وزیر آبپاشی لیاقت خٹک کا کہنا ہے کہ پارٹی کے کارکن ناراض تھے اس وجہ سے ان کو ووٹ نہیں ملا، تحریکِ انصاف کو اپنی غلطیوں کی وجہ سے شکست کھانی پڑی۔

نوشہرہ سابق صوبائی وزیر آبپاشی لیاقت خٹک پریس کانفرنس میں کہنا ہے کہ میرے اختلافات حکومت کے ساتھ اس وجہ سے ہے کہ میں نے صرف اپنے بھائی کیلئے ٹکٹ مانگا، میں نے عمران خان سے ملنے کی خواہش کی تاکہ اپنے مسائل بتاؤلیکن مجھے نہ ملنے دیا گیا،میں نے وزیر اعلی صاحب کو کئی بار کہا کئ ماہ سےمیرے ڈیپارٹمنٹ میں مداخلت ہو رہی تھی،میرے کئی مسائل کو بائی پاس کیا جا رہا تھا۔
لیاقت خٹک نے کہا کہ ہم نے الیکشن میں نے کوئی کمپین نہیں چلائی، پارٹی کے کارکن ناراض تھے اس وجہ سے ان کو ووٹ نہیں ملا، پی ٹی آئی کے کچھ کارکن ان سے ناراض ہیں،تحریکِ انصاف کو اپنی غلطیوں کی وجہ سے شکست کھانی پڑی،میں اپنے بڑے بھائی پرویز خٹک کا احترام کرتا ہوں، میری ناراضگی پرویز خٹک سے پارٹی کی وجہ سے نہیں ہے۔
سابق صوبائی وزیر لیاقت خٹک کا کہنا تھا کہ میں پہلے استعفیٰ دے چکا ہوتا لیکن مجھے میرے کارکنوں نے منع کیا،جمہوریت میں یہ ہے پارٹی سے اختلاف کیا جا سکتا ہے،مجھے اگر عمران خان ٹائم دے تو میں اپنے مسائل ان کوبتاسکوگا، میں نے آج تک پارٹی کو بڑھایا ہے پارٹی ڈسپلن کی خلاوزی نہیں کی، میرے بیٹے نے کوئی جشن نہیں منایا پارٹی کے لوگ منارہے تھے۔
لیاقت خٹک کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان آج آئے لیکن مجھے نہیں بلایا گیا،میرے آج کے بیان سے مجھے نقصان ہوگا لیکن پرویز خٹک کو فائدہ ہوگا،سینٹ الیکشن میں ووٹ صرف پارٹی کو دوں گا۔
واضح رہے کہ پارٹی قواعد اور ڈسپلن کی خلاف ورزی اور پی کے 63 الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کو سپورٹ کرنے پر صوبائی وزیر لیاقت خٹک فارغ کردیا گیا تھا۔ نوشہرہ ضمنی انتخابات میں پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر کارروائی کی گئی تھی۔ لیاقت خٹک پرویز خٹک کے بھائی ہیں۔
کامران بنگش کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر وزیر اعلیٰ نے لیاقت خٹک کے خلاف ایکشن لیا ہے ، لیاقت خٹک کو ضمنی الیکشن نوشہرہ میں مسلم لیگ ن کو سپورٹ کرنے پر عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 2 دن قبل

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 12 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 9 گھنٹے قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- ایک دن قبل

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 2 دن قبل

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 2 دن قبل

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 14 گھنٹے قبل

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- 15 گھنٹے قبل

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- 16 گھنٹے قبل

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- 16 گھنٹے قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 2 دن قبل






