جی این این سوشل

پاکستان

نیول چیف کا پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی ہیڈکوارٹرز کا دورہ

کراچی : چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کراچی میں پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی ہیڈ کوارٹرزکا دورہ کیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

نیول چیف کا پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی ہیڈکوارٹرز کا دورہ
نیول چیف کا پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی ہیڈکوارٹرز کا دورہ

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کراچی میں پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی ہیڈ کوارٹرزکا دورہ کیا۔ اُن کی آمد پر ڈائریکٹر جنرل پی ایم ایس اے ، ریئر ایڈمرل محمد شعیب نے نیول چیف کا استقبال کیا۔ میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے چاق و چوبند دستے نے نیول چیف کو گارڈ آف آنر پیش کیا ۔

بعد ازاں، چیف آف دی نیول اسٹاف کو پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی ذمہ داریوں اور آپریشنل امور پر بریفنگ دی گئی۔نیول چیف نے میری ٹائم ریسکیو کوآرڈینیشن سنٹر (MRCC ) کا دورہ بھی کیاجہاں انہیں پاکستان کے سمندری علاقے میں قانون کے نفاذ کے لیے مختلف اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے افسران اور عملے سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے بحری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کے انسداد کے لئےپی ایم ایس اے کے عزم اور کاوشوں کو سراہا۔نیول چیف نے کہا کہ سمندری قانون کے نفاذ کا واحد ادارہ ہونے کے ناطے ، پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی قومی بحری مفادات کے تحفظ کی ذمہ دار ہے۔امیر البحر نے زور دیا کہ پی ایم ایس اے کو بلیو اکانومی کی ترقی سے متعلق حکومتی اقدامات میں فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔ نیول چیف نے ماہی گیروں کو سہولیات فراہم کرنے اور سمندر میں ان کے تحفظ کو یقینی بنانے میں ایجنسی کی کوششوں کو سراہا۔

نیول چیف نے پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی آپریشنل صلاحیتوں اورپیشہ ورانہ قابلیت پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ پاک بحریہ پی ایم ایس اے کو ہر ممکن مدد فراہم کرتی رہے گی ۔

صحت

میرپورخاص کے گندے پانی میں پولیو وائرس کا انکشاف

اس سال ضلع میر پور خاص میں پولیو وائرس کا پہلا مثبت نمونہ سامنے آیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

میرپورخاص کے گندے پانی میں پولیو وائرس کا انکشاف

صوبہ سندھ کے علاقے میرپورخاص کے گندے پانی میں پولیو وائرس ہونےکا انکشاف ہوا ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق 2 اپریل کو میر پور خاص سے لیا گیا نمونہ نیشنل انسٹیٹیوٹ اسلام آباد بھیجا گیا تھا۔

محکمہ صحت نے بتایا کہ اس سال ضلع میر پور خاص میں پولیو وائرس کا پہلا مثبت نمونہ سامنے آیا ہے۔

اس حوالے سے ڈی ایچ او ڈاکٹر جے رام نے کہا کہ ضلع پولیو سے پاک ہے، پولیو سےمتعلق ماحولیاتی معائنہ چلتا رہتا ہے، وائرس کراچی میں ملنے والےنمونے سے ملتا جلتا ہے۔

یاد رہے کہ حکام کے مطابق اپریل میں ملک بھر کے 10 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

حکام نے بتایا تھا کہ کراچی کے ضلع کیماڑی، حیدرآباد اور جامشورو کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ سکھر اور جیکب آباد کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس پایا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ایمل ولی خان  بلامقابلہ اے این پی کے مرکزی صدر منتخب

ایمل ولی کے مقابلے میں کسی امیدوار نے پارٹی کی صدارت کے لیے کاغذات جمع نہیں کرائے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایمل ولی خان  بلامقابلہ اے این پی کے مرکزی صدر منتخب

ایمل ولی خان  بلامقابلہ اے این پی کے مرکزی صدر منتخب ہو گئے ، ایمل ولی کے مقابلے میں کسی امیدوار نے پارٹی کی صدارت کے لیے کاغذات جمع نہیں کرائے۔

اے این پی کے دیگر عہدوں کے لیے بھی انٹرا پارٹی انتخابات آج ہو رہے ہیں، جس میں مرکزی کابینہ کا قیام عمل میں لایا جائیگا۔

واضح رہے کہ ایمل ولی خان سے قبل ان کے والد اسفندر یار ولی اے این پی کے مرکزی صدر تھے تاہم وہ گزشتہ کئی عرصے سے سیاسی سرگرمیوں سے دور ہیں اور انہوں نے رواں برس فروری میں ہونے والے عام انتخابات میں بھی حصہ نہیں لیا تھا۔

اس سے قبل گزشتہ روز سابق سینیٹر زاہد خان نے عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے  انٹرا پارٹی الیکشن میں بھی حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل اے این پی کی صوبائی کونسل کے اجلاس میں پارٹی کی نئی کابینہ تشکیل دی گئی تھی۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے پر قومی ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لیےایک لاکھ ڈالر انعام کا اعلان

پاکستان کی جیت کے سامنے اس انعام کی کوئی حیثیت نہیں ہے، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے پر قومی ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لیےایک لاکھ ڈالر انعام کا اعلان

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے پر قومی ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لیےایک لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کر دیا۔

چیئرمین پی سی بی نے قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ آئرلینڈ، انگلینڈ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے روانگی سے قبل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔

محسن نقوی نے ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے پر قومی ٹیم کے ہر کھلاڑی کو ایک ایک لاکھ ڈالر انعام دینےکا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جیت کے سامنے اس انعام کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا امید ہے ہمارےکھلاڑی اس بار پاکستانی سبز ہلالی پرچم بلند کریں گے۔

یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ یکم جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا جبکہ اس سے قبل قومی ٹیم آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف سیریز کھیلے گی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوران کیا جائے گا۔


 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll