اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہناہے کہ زرداری اور شریف خاندان نے پاکستان سے پیسہ لیا اور باہر لگایا، جب لاہور اسلام آباد موٹر وے بنی نواز شریف فیملی نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس خریدے۔


تفصیلات کے مطابق وفاقی وزرا فواد چوہدری اور مراد سعید کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان سڑکوں کے نام پر کرپشن کے خلاف تھے، وزیراعظم نے ہر جگہ قوم کا پیسہ بچایا،پچھلے دور میں وزارت مواصلات نواز شریف نے اپنے پاس رکھی تھی۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سٹرکوں کی تعمیر کو جب کاروبار بنا دیا جائے تو ملک تباہی کی طرف جاتا ہے، شریف فیملی نے سڑکوں کی تعمیر کو اپنا کاروبار بنایا،1947 سے لےکر 2008 تک ملکی قرض 60 ٹریلین تھا،2008 سے لیکر 2018 تک ملک میں اس سے ڈبل قرضہ لیا گیا ہے۔
فوادچودھری کا کہنا تھا کہ جو پیسہ کرپشن میں ضائع ہوا اسے ضرور پکڑے جانا چاہیے،اٹارنی جنرل آفس سے روز پوچھتے ہیں کہ حدیبیہ کیس کو کھولا جائے لیکن اس میں ہمیں اب تک کامیابی نہیں ملی، سڑکوں میں کی گئی کرپشن کو پارلیمنٹ اوراکاؤنٹس کمیٹی میں بھی لے کر جائیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ماضی کے وزیراعظم نے کابینہ کے ساتھ مل کر کرپشن کا پلان بنایا،عمران خان کہتے ہیں کہ ہم مافیا سے مقابلہ کررہے ہیں، عمران خان سڑکیں بنانے پر کرپشن کے خلاف تھے، تین سال میں حکومت نے دس ارب ڈالر واپس کیا جو ماضی کی حکومت نے لیاتھا۔
مراد سعید کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کا پیسہ صحت اور تعلیمی سرگرمیوں میں لگ سکتا تھا لیکن پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے قوم کا پیسہ ضائع کیا،مسلم لیگ ن والے قرضے لے کر سڑکیں بنا رہے تھے، پیپلز پارٹی سے 12 کروڑ روپے اور مسلم لیگ ن سے 6 کروڑ روپے سستی ٹو وے سڑک تحریک انصاف نے بنائی ہے۔
وفاقی وزیر مواصلات کا کہنا تھا کہ لاہور اسلام آباد موٹر وے میں شریف فیملی نے 160 ملین ڈالر کمیشن لیا، لاہوراسلام آباد موٹروے کو107کلو میٹرطویل کرکے قوم کا نقصان کیا گیا،پچھلے 10سال پاکستان کی تاریخ کا تاریک ترین عشرہ تھا، نوازشریف نے اپنے دور میں مواصلات کی وزارت اپنے پاس رکھی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور ہمارے دور کے معاہدوں کی تفصیلات ویب سائٹ پر ہیں،ہم نے شفافیت کے ذریعے ہر شعبے میں پیسہ بچایا، پہلے سال6 ہزار 118 کلو میٹر سڑکوں کی منصوبہ بندی کی، ایک موٹر وے بھی قرضے لےکر نہیں بنا رہے،ہم پرائیویٹ پبلک پارٹنرشپ کے ذریعے موٹر ویز بنا رہے ہیں،18-2013کے دوران اور آج کی ایوریج کاسٹ میں بہت بڑا فرق بنایا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے بھی سڑکیں بنائیں لیکن مسلم لیگ ن کے دور میں پیسہ کہاں جارہا تھا سب کو معلوم ہے، آج وزیراعظم ہر وزارت سے شفافیت کا سوال کرتے ہیں جس سے وزراء پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔
راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل
- 4 دن قبل
میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا
- 15 گھنٹے قبل

پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی
- 4 دن قبل
پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور
- 4 دن قبل

اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل
- 5 دن قبل

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی
- 18 گھنٹے قبل
نیپال میں سیلاب کی تباہ کاریاں: ٹنل سے 9 روز بعد 2 افرادکو زندہ نکال لیا گیا
- 21 گھنٹے قبل

ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ
- 20 گھنٹے قبل

پاکستان نے نارووال میں ہندو مندر بارے بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد، سیاسی مقاصد پر مبنی دعووں کو مسترد کر دیا
- 21 گھنٹے قبل
بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک
- 4 دن قبل
آئمہ بیگ کا انسٹا گرام اسٹیٹس اچانک نظروں میں آگیا،علیحدگی کی افواہیں
- 20 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
- 4 دن قبل



