کراچی: جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ پاکستان کی جانب سے نعمان علی اور عمران بٹ آج ڈیبیو کریں گے ۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہم بھی ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرتے، جنوبی افریقا کی ٹیم دنیا کی بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے، وکٹ بہت خشک ہے ، لگتا ہے وکٹ اسپنرزکے لیے سازگار ہے۔کوشش ہوگی کہ سیریز کے نتائج پاکستان کے حق میں ہوں۔ بابر اعظم نے بتایا کہ پاکستان کی طرف سے عمران بٹ اور نعمان علی کا ڈیبیو ہے۔قومی ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے عمران بٹ کو یونس خان اور نعمان علی کو یاسر شاہ نے ٹیسٹ کیپ دی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کرچکا ہے۔قومی ٹیم جن 11 کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ان میں کپتان بابر اعظم، اظہر علی، عابد علی ،عمران بٹ، محمد رضوان ، فہیم اشرف، شاہین شاہ، حسن علی، فواد عالم ، نعمان علی اور یاسر شاہ شامل ہیں۔اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والی ٹیسٹ سیریز ٹرافی کی رونمائی کردی گئی تھی۔ نیشنل اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں نے گزشتہ روز بھی بھرپور پریکٹس کی۔
خیال رہے کہ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں 14 سال کے بعد جنوبی افریقہ کی ٹیم میچ کھیلنے کے لیے اتری ہے۔ جنوبی افریقہ نے 2007 میں جب پاکستان کا دورہ کیا تھا تو نیشنل اسٹیڈیم میں بھی ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز: قومی اسکواڈ کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا،پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے سابق صدر ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل
- 2 گھنٹے قبل

ڈھاکہ: سابق بنگلہ دیشی چیف جسٹس قتل کے مقدمے میں گرفتار
- 14 منٹ قبل

بطور چیف جسٹس آزاد،غیر جانبدار اور ایماندار جوڈیشل افسران کے ساتھ کھڑا ہوں، یحییٰ آفریدی
- 40 منٹ قبل

پاکستان کا سوشل میڈیا کمپنیوں سے دہشت گردوں کے اکاؤنٹس فوری بلاک کرنے کا مطالبہ
- 3 گھنٹے قبل

پاک بھارت تجارتی کشیدگی: افغان برآمدات کے لیے واہگہ بارڈر بند
- 3 گھنٹے قبل

سینیٹ میں اسرائیلی پارلیمان کے خلاف مذمتی قرارداد منظور
- 3 گھنٹے قبل

چینی کی قیمتیں اب بھی کنٹرول سے باہر، زیادہ سے زیادہ قیمت 200 روپے فی کلو برقرار
- 3 گھنٹے قبل

جنرل ساحر شمشاد مرزا سے تاجک چیف آف جنرل اسٹاف کی جی ایچ کیو میں ملاقات
- ایک گھنٹہ قبل

بابوسرٹاپ:کلاؤڈ برسٹ میں جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی، 10 سے 12 افراد تاحال لاپتہ
- ایک گھنٹہ قبل
مہنگاسونا ہزاروں روپے سستا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک گھنٹہ قبل

سابق صوبائی وزیر اورسینئر سیاستدان حبیب الرحمان تنولی انتقال کر گئے
- 2 گھنٹے قبل