حکومت نے 12 سال اور اس سے زائد عمر تک کے بچوں کی ویکسی نیشن کا فیصلہ کر لیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرنیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اوروفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے جاری کردہ اپنے پیغام میں کہاکہ 12 سال اوراس سے زائد عمر کے افراد کی ویکسی نیشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، یہ فیصلہ این سی او سی کی میٹنگ میں کیا گیا۔
وفاقی وزیراسدعمر کا کہنا ہے کہ اسکولوں میں ویکسی نیشن کےلیے خصوصی مہم چلائی جائے گی، خصوصی مہم کے ذریعے بچوں کی ویکسی نیشن آسان ہوگی۔
واضح رہےکہ رواں ماہ ہی حکومت پاکستان نے کورونا ویکسی نیشن کیلئےعمر کی حد میں مزید کمی کا فیصلہ کرتے ہوئے 15 سال عمرکے بچوں کی ویکسی نیشن شروع کی تھی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ 15 تا 18 سال والوں کوفائزرکورونا ویکسین لگائی جارہی ہے اور ویکسی نیشن کیلئےب فارم کااستعمال ہو گا۔
دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 41 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، جس کے بعد اموات کی تعداد 27 ہزار 638 ہوگئی۔
پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 41 ہزار 825 ہوگئی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 400 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 29 ہزار 655، سندھ میں 4 لاکھ 56 ہزار 343، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 73 ہزار 353، بلوچستان میں 32 ہزار 875، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 308، اسلام آباد میں ایک لاکھ 5 ہزار 217 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 74 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 92 لاکھ 84 ہزار 635 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 ہزار 116 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 11 لاکھ 64 ہزار 219 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 15 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 41 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 27 ہزار 638 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 575، سندھ میں 7 ہزار 361، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 514، اسلام آباد میں 919، بلوچستان میں 348، گلگت بلتستان میں 184 اور آزاد کشمیر میں 737 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

خواجہ آصف عوام سے معافی مانگیں، شعیب صدیقی
- 3 days ago
لڑاکا طیارہ گر کر تباہ
- 2 days ago

سینئرجج جبری ریٹائر، وجہ سامنے آگئی
- 2 days ago
طلبہ کی موجیں: 4 اگست کو تعلیمی ادارے بند رہیں گے
- 2 days ago

کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلہ
- 3 days ago
براڈ پیک پربرفانی تودہ گرنے سے لاپتہ کوہ پیماؤں میں سے 8 کی لاشیں مل گئیں، 2 کی تلاش جاری
- 3 days ago

ایل پی جی مہنگی ہو گئی، فی کلو قیمت جانیے
- 3 days ago
پاکستان اور چین کی دوستی آزمودہ اور وقت کی ہر کسوٹی پر ہمیشہ پوری اتری ہے: چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر
- 2 days ago
پاکستان علماء کونسل کا ’’پیغامِ پاکستان‘‘ مہم شروع کرنے کا اعلان
- a day ago
ڈرون حملے میں کارگو جہاز غرق
- 2 days ago
بڑی خوشخبری: اہم عرب ملک کی نئی ایئرلائن کا پاکستان کے لیے براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان
- 2 days ago
رکن قومی اسمبلی ملک محمد اقبال چنڑ انتقال کرگئے
- 2 days ago
