Advertisement
پاکستان

12 سال سے زائد عمر بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کا اعلان

حکومت نے 12 سال اور اس سے زائد عمر تک کے بچوں کی ویکسی نیشن کا فیصلہ کر لیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 سال قبل پر ستمبر 28 2021، 9:30 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
12 سال سے زائد عمر بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کا اعلان

تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرنیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اوروفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے جاری کردہ اپنے پیغام میں  کہاکہ 12 سال اوراس سے زائد عمر کے افراد کی ویکسی نیشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، یہ فیصلہ این سی او سی کی میٹنگ میں کیا گیا۔ 

وفاقی وزیراسدعمر کا کہنا ہے کہ اسکولوں میں ویکسی نیشن کےلیے خصوصی مہم چلائی جائے گی، خصوصی مہم کے ذریعے بچوں کی ویکسی نیشن آسان ہوگی۔

واضح رہےکہ رواں ماہ ہی حکومت پاکستان نے کورونا ویکسی نیشن کیلئےعمر کی حد میں مزید کمی کا فیصلہ کرتے ہوئے 15 سال عمرکے بچوں کی ویکسی نیشن شروع کی تھی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ 15 تا 18 سال والوں کوفائزرکورونا ویکسین لگائی جارہی ہے اور ویکسی نیشن کیلئےب فارم کااستعمال ہو گا۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 41 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، جس کے بعد اموات کی تعداد 27 ہزار 638 ہوگئی۔

پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 41 ہزار 825 ہوگئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 400 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 29 ہزار 655، سندھ میں 4 لاکھ 56 ہزار 343، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 73 ہزار 353، بلوچستان میں 32 ہزار 875، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 308، اسلام آباد میں ایک لاکھ 5 ہزار 217 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 74 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 92 لاکھ 84 ہزار 635 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 ہزار 116 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 11 لاکھ 64 ہزار 219 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 15 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 41 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 27 ہزار 638 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 575، سندھ میں 7 ہزار 361، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 514، اسلام آباد میں 919، بلوچستان میں 348، گلگت بلتستان میں 184 اور آزاد کشمیر میں 737 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

Advertisement
گلوکار جبران راحیل کی عالمی سطح پر کامیابیاں، بطور پلے بیک سنگر بھی مداحوں کے دل جیت لیے

گلوکار جبران راحیل کی عالمی سطح پر کامیابیاں، بطور پلے بیک سنگر بھی مداحوں کے دل جیت لیے

  • 2 دن قبل
نوشکی: مسلح افرادکی گرلز ڈگری کالج میں فائرنگ، تین طالبات زخمی

نوشکی: مسلح افرادکی گرلز ڈگری کالج میں فائرنگ، تین طالبات زخمی

  • 2 دن قبل
لام فیشن ویک تمام ترجلوے اور رنگینیاں بکھیرتا اختتام پذیر

لام فیشن ویک تمام ترجلوے اور رنگینیاں بکھیرتا اختتام پذیر

  • 2 دن قبل
پی سی بی نےسری لنکا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا، بابر اعظم کپتان، 3 نئے کھلاڑی شامل

پی سی بی نےسری لنکا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا، بابر اعظم کپتان، 3 نئے کھلاڑی شامل

  • 5 دن قبل
لاہور: لام فیشن ویک کا آغاز، شوبز ستاروں کی ماڈلز کے ہمراہ ریمپ پر واک

لاہور: لام فیشن ویک کا آغاز، شوبز ستاروں کی ماڈلز کے ہمراہ ریمپ پر واک

  • 5 دن قبل
سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبد الوحید کاکڑ انتقال کرگئے

سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبد الوحید کاکڑ انتقال کرگئے

  • 3 دن قبل
گلوکارہ ماریہ میر نے لیجنڈ گائیک استاد حامد علی خاں کی شاگردی اختیار کر لی

گلوکارہ ماریہ میر نے لیجنڈ گائیک استاد حامد علی خاں کی شاگردی اختیار کر لی

  • 3 دن قبل
قومی اسمبلی میں تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے حق میں قرارداد منظور

قومی اسمبلی میں تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے حق میں قرارداد منظور

  • 2 دن قبل
ایرانی صدر پزشکیان کا مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک پر علاقائی اتحاد کے لیے زور

ایرانی صدر پزشکیان کا مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک پر علاقائی اتحاد کے لیے زور

  • 3 دن قبل
شاہکار’دیوداس‘ اسٹیج پر پیش کیا جائے گا

شاہکار’دیوداس‘ اسٹیج پر پیش کیا جائے گا

  • 3 دن قبل
اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود میں اضافہ

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود میں اضافہ

  • 3 دن قبل
بھارتی سکیورٹی فورس نے سرکریک سے 4 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتارکرلیا

بھارتی سکیورٹی فورس نے سرکریک سے 4 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتارکرلیا

  • 3 دن قبل
Advertisement