اسلام آباد : ملک میں عالمی وبا کے وار جاری ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسزکی شرح 3.19فیصدرہی ۔


نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق ملک میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے دوران مزید 52افراد انتقال کر گئے جبکہ 1ہزار 560کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک میں اموات کی مجموعی تعداد27ہزار690ہوگئی ہے،جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 12لاکھ43ہزار385 تک پہنچ گئی ہے۔ این سی اوسی کے مطابق ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد48ہزار506ہوگئی جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں میں کوروناکے 48ہزار836ٹیسٹ کئےگئے ۔
کورونا ویکسین کا دوسرا بڑا فائدہ سامنے آگیا
پنجاب
پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 4لاکھ30ہزار 353ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 12ہزار 595افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔
سندھ
سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ56ہزار 897ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 7 ہزار 379افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
خیبرپختون خوا
خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعدادایک لاکھ 73ہزار548ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 5525افراد چل بسے۔
بلوچستان
بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 32ہزار888کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 348مریض چل بسے ۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 5ہزار 287جبکہ اموات کی تعداد922تک جاپہنچی ۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں اب تک 10ہزار 311فراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ184افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
آزاد کشمیر
آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد34ہزار101ہوچکی ہے جبکہ 737افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں میں2ہزار 970افرادکوروناسےصحت یاب ہوچکے ہیں ، ملک بھر میں اب تک11لاکھ67ہزار189مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا ۔

پی ایس ڈی ایف اور نوپڈپ کا خصوصی افراد کیلئے ہنرمندی کی تربیت کا معاہدہ
- a day ago
لالی وڈ لیجنڈ شان شاہد رات گئے تماثیل تھیٹر پہنچ گئے
- a day ago

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا جارہا ہے
- 6 hours ago
اسکولوں کے اوقات میں کمی کا اعلان
- 8 hours ago
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی
- 2 days ago
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
- 6 hours ago
امیشا پٹیل کا ہاردک پانڈیا سے مبینہ تعلقات کی افواہوں پر سخت ردِعمل
- a day ago

سائرہ پیٹر ستارۂ امتیاز کے لیے منتخب، لاہور میں شاندار خراجِ تحسین
- a day ago

ملک میں آ ج یوم فضائیہ منایا جارہا ہے
- a day ago
گوجرانوالہ میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب
- 2 days ago

حماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور ریاستی جبر کا تسلسل ہے، میاں شاہد حسین
- a day ago

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 8 hours ago

