امریکا افغانستان کی فضائی حدود میں ڈرون پروازیں بند کرے ورنہ اسے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا: طالبان
کابل : ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ افغانستان کے ساتھ بین الاقوامی قوانین، حقوق اور وعدوں کے تحت برتاؤ کیا جائے۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ افغانستان کی فضائی حدود میں ڈرون پروازیں بند کرے ورنہ اسے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
طالبان نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ افغانستان میں امریکی انخلا کے باوجود بدستور اس کی ڈرون پروازیں جاری ہیں جو نہ صرف تمام بین الاقوامی حقوق اور قوانین بلکہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں طالبان سے کیے گئے وعدوں کی بھی خلاف ورزی ہیں۔
About airspace of Afghanistanhttps://t.co/3SmnYkCpHN pic.twitter.com/huIue3NXD2
— Zabihullah (..ذبـــــیح الله م ) (@Zabehulah_M33) September 29, 2021
ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ امریکا سمیت تمام ممالک پر زور دیتے ہیں کہ افغانستان کے ساتھ بین الاقوامی قوانین، حقوق اور وعدوں کے تحت برتاؤ کیا جائے، تاکہ انہیں کسی بھی منفی نتائج کا سامنا نہ کرنا پڑے۔امریکی حکام نے تاحال طالبان کے اس بیان پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔
خیال رہے کہ امریکا نے نائن الیون 11 ستمبر 2001ء میں ورلڈ ٹریڈ حملے کے بعد اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر افغانستان پر حملہ کرکے طالبان کی حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا۔ طالبان گزشتہ ماہ افغانستان میں دوبارہ برسراقتدار آئے ہیں۔ گزشتہ ماہ افغانستان سے تقریبا 20 سال بعد عالمی افواج کا انخلا مکمل ہوا ہے۔
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
- a day ago
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- an hour ago

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- 4 hours ago
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ
- 9 hours ago
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- 13 hours ago

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- a day ago
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل
- an hour ago
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- 13 hours ago
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- 4 hours ago
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- an hour ago

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 2 days ago

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا
- a day ago






