Advertisement

لاہور: نامعلوم افراد کار سے دو لاشیں پھینک کر فرار

لاہورکے علاقے گلشن راوی میں نامعلوم قاتل کار سے دو لاشیں پھینک کر فرارہوگئے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Sep 30th 2021, 3:09 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
لاہور: نامعلوم افراد کار سے دو لاشیں پھینک کر فرار

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ  دونوں افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے، مقتولین میں ایک کی شناخت قیصر حسین کے نام سے ہوئی ہے جبکہ  دوسرے مقتول کی تاحال شناخت نہ ہوئی۔پولیس کو کار کی ایک سائیڈ کا شیشہ بھی ٹوٹا ملا۔

ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چودھری  نے ایس پی اقبال ٹاؤن کو فوری کارروائی کا حکم دیدیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چودھری  کا کہنا ہے کہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا جائے۔

ترجمان آپریشن ونگ کے مطابق  گلشن راوی پولیس اور فرانزک ٹیمیں موقعہ پر موجود ہیں۔

Advertisement
Advertisement