Advertisement
پاکستان

امریکی سینیٹ بل پاکستان کے بارے میں ذکر مکمل طور پر بلاجواز ہے:دفترخا رجہ

اسلام آباد:ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ امریکی سینیٹ میں مسودہ قانون میں پاکستان کے بارے میں ذکر مکمل طور پر بلاجواز ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Sep 30th 2021, 2:42 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
امریکی سینیٹ بل پاکستان کے بارے میں ذکر مکمل طور پر بلاجواز ہے:دفترخا رجہ

تفصیلات کے مطابق عاصم افتخار نے امریکی سینیٹرز کی جانب سے افغانستان سے متعلق پیش کردہ بل پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن میں میڈیا پر امریکی انخلا پربحث دیکھی ہے، امریکی سینیٹ میں ریپبلکنز کے گروپ کا پیش کردہ مسودہ قانون اسی بحث کا رد عمل لگتا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ مسودہ قانون میں پاکستان کے بارے میں ذکر مکمل طور پر بلاجواز ہے، پاکستان کے بارے میں تمام حوالہ جات پاک، امریکا تعاون کی روح کے منافی ہیں، پاکستان نے 2001ء سے افغانستان پر امریکا کے ساتھ مسلسل تعاون کیا پاکستان نے افغان امن عمل میں سہولت، افغانستان سے امریکا سمیت غیرملکی انخلاء میں مدد کی۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان نے متواتر کہا کہ افغان تنازعہ کا کوئی فوجی حل نہیں، بل کی صورت ایسا جبری نقطہ نظر کسی صورت معاون نہیں، افغانستان میں طویل مدتی پائیدار امن کا واحد طریقہ مل بیٹھنا اور مذاکرات ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان، امریکا پائیدار سیکورٹی تعاون خطے کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے ناگزیر ہے، پاک، امریکا تعاون مستقبل میں دہشتگردی کے کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے اہم ہے، ایسی مجوزہ قانون سازی جیسے اقدامات نامعقول اور غیر نتیجہ خیز ہیں۔

Advertisement
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی

بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی

  • 12 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں  کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • ایک دن قبل
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ

پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ

  • 4 منٹ قبل
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

  • ایک دن قبل
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان

  • 3 گھنٹے قبل
اسکولوں کے اوقات میں کمی کا اعلان

اسکولوں کے اوقات میں کمی کا اعلان

  • ایک دن قبل
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل

پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل

  • 10 منٹ قبل
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان

وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان

  • 12 گھنٹے قبل
پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت

  • ایک دن قبل
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

  • 3 گھنٹے قبل
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ

پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ

  • 8 گھنٹے قبل
جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا

  • ایک دن قبل
Advertisement