طوفانی بارشوں کے پیش نظر سول ایوی ایشن کا جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر الرٹ جاری
کراچی : محکمہ موسمیات نے شہر میں بارش اور تندوتیز ہواوں کی پیش گوئی کی ہے۔


تفصیلات کے مطابق طوفانی بارشوں کے پیش نظر سول ایوی ایشن نے جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر الرٹ جاری کردیا، محکمہ موسمیات نے شہر میں بارش اور تندوتیز ہواوں کی پیش گوئی کی ہے ۔ائیرپورٹ مینجر نے ائیرسائیڈاورمحکمہ فائر کو بھی ہنگامی اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کردی ہیں۔
چھوٹے سائزکے طیاروں اور ہیلی کاپٹرزکے ساتھ اضافی وزن لگانے کی ہدایت کی گئی ہے۔کچھ طیاروں کو ہواؤں کی شدت سے بچانے کے لیے ہینگرمیں منتقل کرنے کے احکامات جاری کردیے گے۔
ائیرپورٹ مینجر کا کہنا ہے کہ طیاروں کو تیکنیکی سہولیات فراہم کرنے والے ہلکے وزن کے آلات کوبھی موسم کی خرابی کے باعث محفوظ مقام پرمنتقل کرنے کی ہدایت کردی گئی۔
قبل ازیں ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سندھ کا کہنا تھا کہ طاقتور مون سون سسٹم سندھ میں داخل ہو چکا ہے،آج سے کراچی سمیت ضلع تھرپارکر ،بدین ،ٹھٹھہ ،عمرکوٹ ،میرپورخاص میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے ۔
ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سندھ کا کہنا تھا کہ بارشوں کا سلسلہ 2 اکتوبر تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا،اس دوران تیز ہواؤں سے تعمیرات کو نقصان کا خدشہ ہے، تیز بارشوں کے باعث کراچی، حیدرآباد، بدین ،ٹھٹھہ ،میرپورخاص ، ٹنڈو محمد خان، دادو اور ٹنڈو الہیار میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔
ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے مزید کہا تھا کہ تمام بلدیاتی ادارے اور ضلعی انتظامیہ 3 اکتوبر تک الرٹ رہیں ۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- 6 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 2 دن قبل
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ
- 11 گھنٹے قبل
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- 3 گھنٹے قبل

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا
- 2 دن قبل
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل
- 3 گھنٹے قبل
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- 3 گھنٹے قبل

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- ایک دن قبل
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- 15 گھنٹے قبل
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- 15 گھنٹے قبل




