Advertisement

کابل انتظامیہ کا کوئی وجود نہیں ، اب سارے اختیارات امارات اسلامی کے پاس ہیں ، طالبان

سہیل شاہین نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ حکومت کے تمام اختیارات اورانتظامات امارات اسلامی افغانستان کے پاس ہیں جو افغان عوام کی واحد اور حقیقی نمائندہ ہے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Sep 30th 2021, 5:04 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کابل انتظامیہ کا کوئی وجود نہیں ، اب سارے اختیارات امارات اسلامی کے پاس ہیں ، طالبان

کابل : دوحہ میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ سابق کابل انتظامیہ کا اب کوئی وجود نہیں رہا ۔ 

ٹؤئٹر پر سہیل شاہین کی جانب سے حال ہی میں ایک ٹویٹ کی گئی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ کابل انتظآمیہ کا اب کوئی وجود نہیں رہا اور ان کے پاس حکومت چلاناے کے کوئی اختیارات نہیں ہیں ۔ 

سہیل شاہین نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ حکومت کے تمام اختیارات اورانتظامات امارات اسلامی افغانستان کے پاس ہیں جو افغان عوام کی واحد اور حقیقی نمائندہ ہے ۔

خیال رہے کہ اس سے قبل افغان عبوری حکومت کی وزارت انصاف کی جانب سے بیان جاری کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ عبوری حکومت سابق بادشاہ ظاہر شاہ کے دور کا افغانستان کا آئین عارضی طور پر نافذ کرے گی البتہ اس میں سے اسلامی قوانین سے متصادم شقیں نکال دیں جائیں گی۔

Advertisement
Advertisement