Advertisement
پاکستان

ورلڈ میری ٹائم ڈے پرنیول چیف کا پیغام

ورلڈ میری ٹائم ڈے 2021 کے موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے  پیغام جاری کیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Sep 30th 2021, 5:27 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ورلڈ میری ٹائم ڈے پرنیول چیف کا پیغام

تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کا دن جہاز رانوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے، جہاز رانوں نے مشکل وبائی صورتِ حال کے باوجود دنیا کی اہم ترین سپلائی چین کو برقرار رکھا۔

ورلڈ میری ٹائم ڈے 2021 ء کے موقع پر اپنے بیان میں نیول چیف نے کہا کہ میری ٹائم کاعالمی دن سمندر کے تحفظ اور اہمیت اجاگر کرنے کے لیے منایا جاتا ہے،جہاز رانوں نے مشکل وبائی صورتِ حال کے باوجود دنیا کی اہم ترین سپلائی چین کو برقرار رکھا، اس سال میری ٹائم کے عالمی دن کا موضوع ’جہاز ران جہاز رانی کے مستقبل کی بنیاد‘ ہے ۔

ایڈمرل امجد علی نیازی نے مزید کہا کہ قدرت نے پاکستان کو متعدد سمندری وسائل سے نوازا ہے، ملکی معیشت کے فروغ کیلئے پاک چین اقتصادی راہداری کی کامیابی محفوظ سمندری راستوں سے منسلک ہے، پاک بحریہ سمندری دفاع اور بلیو اکانومی کے فروغ کیلئے اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

 

 

Advertisement
Advertisement