Advertisement
پاکستان

ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر ہلاک 

ٹانک : خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 27سالہ کیپٹن سکندر شہید اور کالعدم ٹی ٹی پی کاکمانڈر ہلاک ہوگیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Sep 30th 2021, 5:40 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ،  کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر ہلاک 

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخواہ کے ضلع ٹانک میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد  پر آپریشن کیا، آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا ۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن میں کالعدم ٹی ٹی پی کاکمانڈرخوازہ الدین عرف شیرخان مارا گیا جبکہ فائرنگ کے تبادلےمیں 27سالہ کیپٹن سکندر بھی شہید ہوئے۔

ترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران دہشتگردوں کےخفیہ ٹھکانوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ۔

Advertisement
Advertisement