جج درخواست میں مطالبہ سن کر حیران رہ گیا اور دریافت کیا کہ تم نے بیوی کی پٹائی سے بچنے کے لیے طلاق کا مطالبہ کیا، اب کیوں اسے دوبارہ اپنے نکاح میں لینا چاہتے ہو۔


ابوظہبی : خلیج کے ایک ملک میں طلاق کے حوالے سے ایک منفرد واقعہ سامنے پر آیا ہے۔ شوہر نے بیوی کی جانب سے پٹائی پر طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔
خلیجی چینل روتانا کے معروف پروگرام یاھلا میں واعی فلاحی انجمن کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر حمید الشایحی نے خلیجی ملک میں پیش آنے والے اس واقعہ کی تفصیلات بیان کی ہیں۔
ڈاکٹر الشایحی نے بتایا کہ ’خلیجی ملک میں ایک شخص نے عدالت میں اس بنیاد پر بیوی سے علیحدگی کے لیے درخواست کی کہ وہ اس کی پٹائی کرتی ہے۔‘
جج نے اس شخص کی بیوی کو عدالت میں طلب کیا۔ جج نے یہ دیکھ کر کہ بیوی اپنے شوہر سے قد اور ڈیل ڈول میں زیادہ مضبوط ہے، شوہرکی درخواست منظور کرلی۔
ڈاکٹر حمید الشایحی نے بتایا کہ ’کچھ روز بعد شوہر نے عدالت سے پھر رجوع کیا اور جج سے درخواست کی کہ وہ اپنی بیوی کے پاس واپس لوٹنا چاہتا ہے اور اسے دوبارہ اپنے نکاح میں لینے کا خواہشمند ہے۔‘
جج درخواست میں مطالبہ سن کر حیران رہ گیا اور دریافت کیا کہ تم نے بیوی کی پٹائی سے بچنے کے لیے طلاق کا مطالبہ کیا، اب کیوں اسے دوبارہ اپنے نکاح میں لینا چاہتے ہو۔
شوہر نے عدالت میں کہا کہ ’مجھے اپنی بیوی سے مارکھانا یاد آ رہا ہے‘۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- 16 hours ago
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- a day ago
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- 13 hours ago
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل
- 13 hours ago
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- a day ago
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ
- 21 hours ago

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا
- 2 days ago

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 2 days ago

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- 16 hours ago
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- 13 hours ago
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 2 days ago






