وزیر اعظم عمران خان نے سندھ کے شہر مٹیاری سے لاہور تک 886 کلومیٹر طویل 600 کے وی کی بجلی کی نئی ٹرانسمیشن لائن کا افتتاح کردیا


تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مٹیاری لاہور ٹرانسمیشن لائن اسٹیٹ آف دی آرٹ منصوبہ ہے، حماد اظہر، چینی سفیر اور دیگر کو اس منصوبے کی تکمیل پر مبارکباد دیتا ہوں۔
ان کا کہنا ہے کہ پچھلے تین سالوں میں اس منصوبے پر تیزی سے کام ہوا، ٹرانسمیشن لائن پرانی ہوگئی ہیں، لائن لاسز زیادہ ہیں، جس کی وجہ سے بجلی ہوتے ہوئے بھی بجلی نہیں بچا سکتے، لائن لاسز بڑھنے سے بوجھ عوام پر پڑتا ہے، نئے منصوبے سے بجلی کی بچت ہوگی، ٹرانسمیشن لائن جدید خطوط پر استوار کی گئی ہے اور اس میں لائن لاسز محض 4 فیصد ہیں، اب تک لائن لاسز 17 فیصد تھے۔ ایک فیصد لائن لاسز کی صورت میں کئی ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے سی پیک کے منصوبے متاثر ہوئے تھے لیکن اب وہ تیزی سے تکمیل کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ سی پیک کے منصوبے تیز ہونگے اور عارضی مہنگائی بھی نیچے آئے گی، ملک میں پیسہ آئے گا تو قرض دینے کے قابل ہوسکیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ سابق ادوار میں ٹرانسمیشن لائن پر سرمایہ کاری نہیں کی گئی اور یوں لائن سز میں غیرمعمولی اضافہ ہوا۔اب صنعتی ترقی کی جانب ساری توجہ مرکوز ہے کیونکہ صنعتی ترقی کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا اور ملکی قرضہ نہیں اتر سکتا۔
ان کاکہنا تھا کہ نئی ٹیکنالوجی کے استعمال کو بڑھ کر صنعتی ترقی میں حائل رکاوٹ دور کریں گے اور یقینی طور پر اس طرح ملکی خزانے میں اضافہ ہوگا۔
عمران خان نے کہا کہ کورونا کے باعث ساری دنیا میں کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتیں بڑھی ہیں، ملک میں ویکسین لگتی جارہی ہے، کورونا کا خوف کم ہوتا جارہا ہے۔ وزیراعظم نے اشیا کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق کہا کہ کورونا کی وجہ سے سپلائی چین متاثر ہوئی اور یوں پوری دنیا میں اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا لیکن یہ مہنگائی عارضی ہے اور جیسے ہی ویکسینیشن کا عمل مکمل ہوگا تو معمولات زندگی بحال ہوجائے گی۔
واضح رہے کہ 886 کلومیٹر طویل ٹرانسمیشن لائن 4000 میگاواٹ بجلی ترسیل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور اس کے لیے 1973 ٹاورز تعمیر کیے گئے ہیں۔
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل
- 14 گھنٹے قبل

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 2 دن قبل
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- 14 گھنٹے قبل

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- ایک گھنٹہ قبل

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- 17 گھنٹے قبل
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- 14 گھنٹے قبل

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا
- 2 دن قبل
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- 17 گھنٹے قبل
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- ایک دن قبل
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 35 منٹ قبل
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- ایک دن قبل
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ
- ایک دن قبل




