Advertisement
پاکستان

پاک فضائیہ کے تین آفیسرز کی ائیر مارشل کے عہدے  پر ترقی

اسلام آباد: ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کے تین آفیسرز کی ائیر مارشل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Sep 30th 2021, 11:10 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاک فضائیہ کے تین آفیسرز کی ائیر مارشل کے عہدے  پر ترقی

ترجمان پاک فضائیہ  کا کہنا ہے کہ  ترقی پانے والوں میں ائیر مارشل چوہدری احسن رفیق، ائیر مارشل وقاص احمد سلہری اور ائیر مارشل احمد حسن شامل ہیں۔ائیر مارشل چوہدری احسن رفیق نے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ڈائیریکٹر جنرل ائیر فورس سٹریٹجک کمانڈ کے طور پر خدمات سرانجام دیں۔

ائیر مارشل  وقاص احمد سلہری، ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ڈائیریکٹر جنرل (پراجیکٹس) تعینات رہے، ائیرمارشل احمد حسن آجکل ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ڈپٹی چیف آف دی ائیراسٹاف (انجینرنگ) تعینات ہیں۔

Advertisement
Advertisement