Advertisement
پاکستان

مریم نواز کی نام لیے بغیرنواز شریف کے بیانیے کی مخالفت کرنے والوں پر تنقید

لاہور:مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن میں 'کون کس سے ڈر رہا ہے'؟مریم نواز کی نام لیے بغیرنواز شریف کے بیانیے کی مخالفت کرنے والوں پر تنقید۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Sep 30th 2021, 11:53 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
مریم نواز کی نام لیے بغیرنواز شریف کے بیانیے کی مخالفت کرنے والوں پر تنقید

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نوازکا کہنا ہے کہ نواز شریف کی طاقت کا ادراک مخالفین کو ہے۔'نہیں ہے تو خود مسلم لیگ ن کو نہیں ہے'۔

مریم نواز نے پارٹی کے اندر  موجود مخالف گروپ کا نام لیے بغیر کہا کہ  آج بھی وہ ہم سے ہم ان سے ڈرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی پارٹی ن لیگ کی طاقت، ووٹ، خدمت اور بیانیے کی طاقت ہےجبکہ نواز شریف کی طاقت کا ادراک  مخالفوں کو ہے  لیکن خود مسلم لیگ ن کے کچھ لوگوں کو نہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ نواز شریف کا ویژن تھا سی پیک بناؤ،سرمایہ کاری لاؤاور ہمسائیہ ممالک سے دوستی کرو۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہمارے بیانیہ پر تنقید اس لیے ہوتی ہے کہ بیانیہ صرف مسلم لیگ ن کے پاس ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کہا جاتا ہے کہ مسلم لیگ ن میں مفاہمت اور مزاحمت میں تزبزب ہے لیکن یہ کنفیوژن صرف دشمن کی طرف سے پلان کی جاتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج عمران خان کا کوئی بیان اٹھالیں وہ بھیک مانگتے نظر آئیں گے۔

Advertisement