کراچی : محکمہ موسمیات نے ممکنہ طوفان کاتیسرا الرٹ جاری کر دیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق کراچی میں تیز،موسلادھاراورطوفانی بارشوں کاامکان ہے۔ ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں رات میں بھی تیزبارش کاامکان ہے، کل پورادن وقفےوقفےسےتیزبارش جاری رہ سکتی ہے، کراچی میں آج اورکل 100سے150ملی میٹربارش کاامکان رہے گا۔
بحیرہ عرب میں شمال مشرق میں بننے والا ڈپریشن شدت اختیار کر گیا ہے ، ڈیپریشن کی سمت جنوب مغرب کی جانب ہےاس گرد 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، ڈیپ ڈیپریشن کراچی سے 240 کلو میٹر اور ٹھٹہ سے200کلو میٹر کے فاصلہ پر ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کل صبح تک یہ سلسلہ سائیکلونک اسٹروم میں بدل سکتا ہے ، دوسری مرتبہ ہورہاہےہواکاکم دباوطوفان میں تبدیل ہورہاہے ، اس سےقبل2007میں ایساسلسلہ بنا تھا ،2007میں پسنی،اورماڑہ میں کافی نقصان ہواتھا۔ اگر ڈپریشن طوفان میں بدلاتواس کانام شاہین ہوگا۔کراچی میں اس سسٹم کےنتیجے میں گرج چمک کےساتھ تیز بارش متوقع ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ شہرمیں اربن فلڈنگ اورآندھی چلنےکابھی امکان ہے، ہواؤں کی رفتار70سے80کلومیٹرفی گھنٹہ تک بڑھ سکتی ہے، کچےمکانوں،بل بورڈز ،درخت گرنےسمیت دیگرخدشات موجود ہیں۔تیز ہواؤں کی وجہ سےسمندری لہریں بلندہوسکتی ہیں ، طغیانی کی وجہ سےساحلی آبادیاں زیرآب آسکتی ہیں۔
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 6 گھنٹے قبل
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- 19 گھنٹے قبل

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 11 منٹ قبل

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- ایک دن قبل
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ
- ایک دن قبل
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- 19 گھنٹے قبل
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- ایک دن قبل
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل
- 19 گھنٹے قبل

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 6 گھنٹے قبل
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- ایک دن قبل
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- ایک دن قبل

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 2 دن قبل


