اسلام آباد : ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مثبت کیسزکی شرح 2.87فیصدرہی ۔


تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق ملک میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے دوران مزید 56افراد انتقال کر گئے جبکہ 1ہزار 411کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک میں اموات کی مجموعی تعداد27ہزار785ہوگئی ہے، جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 12لاکھ46ہزار538تک پہنچ گئی ہے۔
این سی اوسی کے مطابق ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد48ہزار163ہوگئی جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں میں49 ہزار 49 افراد کوروناکےٹیسٹ کئےگئے ۔
کورونا ویکسین کا دوسرا بڑا فائدہ سامنے آگیا
پنجاب
پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 4لاکھ31ہزار 666ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 12ہزار 637افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔
سندھ
سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 57ہزار928ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 7 ہزار 407افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
خیبرپختون خوا
خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعدادایک لاکھ 74ہزار017ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 5547افراد چل بسے۔
بلوچستان
بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 32ہزار157کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 348مریض چل بسے ۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 5ہزار 516جبکہ اموات کی تعداد924تک جاپہنچی ۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں اب تک 10ہزار 328فراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ184افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
آزاد کشمیر
آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد34ہزار157ہوچکی ہے جبکہ 738افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں میں 1024فرادکوروناسےصحت یاب ہوچکے، ملک بھر میں اب تک11لاکھ70ہزار590مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا ۔
پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس میں ملوث ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا
- 3 گھنٹے قبل

پاکیتان میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بھی بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل
اسکول میں فائرنگ سے ٹیچر سمیت 6 افراد ہلاک، حملہ آور نے خودکشی کرلی
- ایک دن قبل
ماسٹرز ہاکی ورلڈکپ: پاکستان ویٹرنز ٹیم پہلا میچ ہار گئی
- 4 گھنٹے قبل
ایک ملک پر حملہ تینوں پر حملہ تصور کیا جائیگا، سعودیہ، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاعی معاہدہ ہوگیا
- ایک دن قبل
براڈ پیک حادثے میں ہلاک مزید 5 کوہ پیماؤں کی لاشیں اسکردو پہنچا دی گئیں
- 2 دن قبل
’میرے ڈھولے دا دنیا‘ میوزک ویڈیو ریلیز
- 2 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں دو مختلف کارروائیو ں میں 10خوارج کو ہلاک کردیا
- ایک دن قبل
ہنگو: فورسز کے آپریشن میں 7 خارجی دہشتگرد ہلاک، کیپٹن شہید
- 4 گھنٹے قبل

نیپرا نے ملک بھر کیلئے بجلی مہنگی کردی
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر، صومالی وزیر دفاع کا دفاعی روابط بڑھانے پر اتفاق
- 2 دن قبل

تاریخی اسٹیج ڈرامہ 'جنم جنم کی میلی چادر' نئے انداز میں پیش
- ایک دن قبل



