Advertisement
علاقائی

طوفانی صورتحال سندھ بھر میں تعلیمی ادارے بند ، کراچی میں عام تعطیل کا اعلان

وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ کے مطابق موسم کی صورت حال اور تیزبارش کے پیش نظر کل تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Oct 1st 2021, 1:58 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
طوفانی صورتحال سندھ بھر میں تعلیمی ادارے بند ، کراچی میں عام تعطیل کا اعلان

 

کراچی: سندھ حکومت نے صوبے بھر میں یکم اکتوبر بروزکو تمام تعلیمی ادارے بندکرنےکا اعلان کردیا۔ جبکہ کمشنر کراچی نےشہریوں کے لیے عام تعطیل کا اعلان کردیا ۔

 وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ کے مطابق موسم کی صورت حال اور تیزبارش کے پیش نظر کل تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔سید سردار شاہ کا کہنا ہے کہ فیصلے کا اطلاق تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں پر ہوگا۔

کمشنرکراچی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لازمی سروسز اور ایمرجنسی خدمات انجام دینے والے سرکاری ادارے کھلے رہیں گےتاہم ایمرجنسی سروس کے علاوہ تمام سرکاری دفاتر،تعلیمی ادارے اور کاروبار بند رہےگا۔

اس سے قبل ہی آل سندھ پرائیوٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن غیریقینی موسم کی صورت حال کے باعث پرائیوٹ سکول اورکالج کل بند رکھنے کا اعلان کرچکی ہے۔آل سندھ پرائیوٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے چیئرمین حیدر علی کا کہنا ہے کہ بارشوں سے متاثرہ اضلاع میں سکولز بندکرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Advertisement