Advertisement

دبئی ایکسپو 2020  : دنیا کے سب سے بڑے ثقافتی میلے کا باضابطہ آغاز

متحدہ عرب امارات میں دنیا کے سب سے بڑے ثقافتی میلے دبئی ایکسپو 2020  کا باضابطہ آغازکردیا گیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Oct 1st 2021, 3:02 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
دبئی ایکسپو 2020   : دنیا کے سب سے بڑے ثقافتی میلے کا باضابطہ آغاز

آج  خطے کے سب سے بڑے عالمی اقتصادی ایونٹ "دبئی ایکسپو 2020"  کاباقاعدہ آغاز ہوگیا ہے  ۔ ’دبئی ایکسپو‘ جو کرونا پھیلنے کے بعد سب سے بڑا عالمی ایونٹ قرار دیا جاتا ہے ایک سال کی تاخیر سےمنعقد ہورہا ہے۔

دبئی   ایکسپو میں دنیا بھر کے ممالک اپنی اپنی پویلین کے ذریعے اپنے آرٹ، کلچر اور ایجادات کو دنیا کے سامنے پیش کریں گے ۔ اس ایونٹ کی افتتاحی تقریب دنیا کی سب سے بڑی 360 ڈگری پروجیکشن سکرین کے ذریعے  یو اے ای اور دنیا بھر کے دیگر ممالک میں 430 مقامات پر لائیو دکھائی گئی۔

دوبئی  کے ولی عہد شیخ ہمدان بن محمدآل مکتوم نے رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا آغاز کیا، حاکم دبئی شیخ محمد بن راشد آل مکتوم اور ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید بھی اس تقریب میں شریک تھے۔

یہ مشرق وسطیٰ میں اپنی نوعیت کا پہلا ایونٹ ہے جس میں 192 ممالک سے لوگ شرکت کررہے ہیں ، جو کہ   یکم اکتوبر 2021 سے 31 مارچ 2022 تک جاری رہے گی۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایکسپو کا پہلا ورژن لندن میں 1851 میں کرسٹل پیلس میں منعقد کیا گیا تھا جو خاص طور پر اس مقصد کے لیے بنایا گیا تھا۔ اس میں ایفل ٹاور کی عارضی پرکشش مقام کے طورپر 1889 میں پیرس میں دکھایا گیا تھا۔ اس کے بعد مشرق وسطیٰ میں پہلی بار ایکسپو اس کی میزبانی کر رہا ہے۔ توقع ہے کہ یہ مشرق وسطیٰ کا سب سے بڑا ایونٹ ہوگا جس میں چھ ماہ کے دوران 25 ملین لوگ وزٹ کریں گے۔

کوویڈ وبا کے دوران منعقد ہونے والا سب سے بڑا ایونٹ ٹوکیو اولمپکس تھا جو گذشتہ موسم گرما میں منعقد ہوا تھا لیکن وائرس پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر اس میں تماشائیوں کو براہ راست شرکت کی اجازت نہیں دی گئی تاہم دبئی ایکسپو 2020 ایک ایسا پروگرام ہے جس میں پوری دنیا سے لوگ براہ راست شرکت کریں گے۔

Advertisement
پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ

  • 10 گھنٹے قبل
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا

اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا

  • ایک دن قبل
ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

  • 15 گھنٹے قبل
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ

پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ

  • 2 دن قبل
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی

کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی

  • 15 گھنٹے قبل
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

  • ایک دن قبل
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان

  • ایک دن قبل
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان

وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان

  • 2 دن قبل
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل

پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل

  • ایک دن قبل
پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت

  • 2 دن قبل
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ

پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ

  • ایک دن قبل
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی

بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی

  • 2 دن قبل
Advertisement