Advertisement

ملاوی : سابق ڈپٹی اسپیکرکی پارلیمنٹ   میں خودکشی 

جنوب مشرقی افریقہ کے ملک ملاوی میں ایک سابق ڈپٹی اسپیکر نے پارلیمنٹ کے اندر پستول سے خودکشی کرلی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Oct 1st 2021, 5:06 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ملاوی : سابق ڈپٹی اسپیکرکی پارلیمنٹ   میں خودکشی 

عرب میڈیا کے مطابق سابق ڈپٹی اسپیکر  کلیمنٹ چیویا   جمعرات کو  پارلیمنٹ عمارت میں گئے تھےتاکہ دو سال قبل دفتر چھوڑتے وقت ملنے والی گاڑی کے اخراجات کے متعلق بات چیت کر سکیں۔50 سالہ چیویا نے 2019 میں اپنی پانچ سالہ مدت کے اختتام پر اپنی سرکاری گاڑی خریدی تھی۔ لیکن انہوں نے چھ ماہ بعد پیش آنے والے حادثے میں ہونے والے نقصانات کی ادائیگی کے لئے پارلیمنٹ سے رجوع کیا تھا۔

پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت گاڑی کی انشورنس ختم ہوچکی تھی۔پولیس ترجمان جیمز کڈزیرا نے جمعرات کو پیش آنے والے واقعہ کی تصدیق کی لیکن فی الحال مکمل تفصیل فراہم کرنے سے گریز کیا ہے۔ پارلیمنٹ کی طرف جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ سابق ڈپٹی اسپیکر نے پارلیمنٹ کی عمارت میں خودکشی کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سابق ڈپٹی اسپیکر معذور ہوچکے تھے اور وہ وہیل چیئر پر پارلیمنٹ آئے اس لیے ان کی سیکیورٹی چیکنگ زیادہ سخت نہیں کی گئی۔ 

اس واقعے کے بعد پارلیمنٹ میں آنے والے تمام افراد کی چیکنگ سخت کر دی گئی ہے۔ سابق ڈپٹی اسپیکر  چیویا  2004  سے  رکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے  ہیں ۔

Advertisement