Advertisement
تجارت

ڈالر کی قیمت میں حیرت انگیز کمی

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 173 روپے کی ریکارڈ سطح پر آگیا ہے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Oct 1st 2021, 5:02 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ڈالر کی قیمت میں حیرت انگیز کمی

 

کراچی : کاروباری ہفتے کے پانچویں روز امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں 41 ہیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد ڈالر 170 روپے 25 پیسے پر ٹریڈ کررہا ہے ۔ 

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 173 روپے کی ریکارڈ سطح پر آگیا ہے ۔ 

واضح رہے کہ سٹیٹ بینک نے ڈالر کی قیمت کو قابو میں رکھنے کے لیے مزید 114 اشیا کی درآمد پر 100 فیصد کیش مارجن کی شرط عائد کردی ہے ۔ 

Advertisement