Advertisement

ستر برس سے زائد عمر کے افراد کو عمرے کی اجازت

نئے اجازت نامے میں مملکت میں موجود بارہ سے اٹھارہ برس کے بچوں کو بھی ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے کی وجہ سے اجازت دے دی گئی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Oct 1st 2021, 6:15 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ستر برس سے زائد عمر کے افراد کو عمرے کی اجازت

 

مکہ مکرمہ : سعودی وزارت حج و عمر نے ستر سال سے زائد عمر کے افراد کو عمرے کی اجازت دیدی ہے ۔ 

عربی اخبار عکاظ کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے اس بات کی اجازت ددے دی ہے کہ ستر برس کے افراد اعتمرنا ایپ کے ذریعے عمرے کا اجازت نامہ جاری کراسکتے ہیں بشرطیکہ وہ کورونا ویکسی نیشن کی دونوں خوراکیں لے چکے ہوں ۔ 

وزرارت حج و عمرہ کی جانب سےا س سے قبل کہا گیا تھا کہ 70 برس سےزائد عمر کے افراد عمرہ نہیں کرستکے ، نہ انہیں عمر کی اجازت ہوگی خواہ وہ ویکسین لگوا بھی چکے ہوں ، مگر اب وزرات حج و عمرہ نے اجازت دیدی ہے ۔

نئے اجازت نامے میں مملکت میں موجود بارہ سے اٹھارہ برس کے بچوں کو بھی ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے کی وجہ سے اجازت دے دی گئی ہے ، اب دونوں خوراکیں لینے والے بچے عمرے کرسکتے ہیں ۔  

Advertisement