ذرائع کے مطابق حکومت نے پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس میں کمی کردی ہے ۔


ذرائع کے مطابق پٹرول کے فی لیٹر پر سیلز ٹیکس میں 3 روپے 61 پیسے کی کمی کے بعد پیٹرول پر سیلز ٹیکس11 روپے 76 پیسے سے کم کرکے 8 روپے 15 پیسے فی لیٹر مقررکردیا گیا ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس ایک روپے 10 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد 12 روپے 52 پیسے سے کم کر کے 11 روپے 42 پیسے لیٹر مقرر کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر لیوی میں کوئی ردوبدل نہیں کیا، پٹرول پر لیوی 5 روپے 62 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پٹرولیم لیوی 5 روپے 14 پیسے فی لیٹر برقرار ہے، سیلز ٹیکس کی نئی شرح کا اطلاق 15 اکتوبر تک ہوگا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے ، پٹرول کی فی لٹرقیمت میں 4 روپے کااضافہ ہوگیا ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لٹرکا اضافہ کردیا گیا ہے۔ مٹی کے تیل کی فی لٹرقیمت میں 7 روپے 5پیسے کااضافہ کردیا گیا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 127.30 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 122.4، مٹی کا تیل 99.31 اور لائٹ ڈیزل 99.51 روپے فی لیٹر ہوگیا۔
یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے 15 ستمبر کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے ایک پیسہ فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل
- a day ago

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 2 days ago
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- a day ago
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- 2 days ago

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 21 hours ago
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- 2 days ago

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- 2 days ago
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- a day ago
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ
- 2 days ago
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 21 hours ago
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- 2 days ago

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 15 hours ago






