Advertisement

بھارت چینی علاقوں پر قبضے کی کوششوں سے باز رہے، چین کی تنبیہ

بیجنگ:  چین نے بھارت کو خبر دار کیا ہے کہ لائن آف ایکچوئل کنٹرول ہرچینی علاقوں پر قبضے کی کوششوں سے باز رہے ورنہ کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Oct 2nd 2021, 12:28 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
بھارت چینی علاقوں پر قبضے کی کوششوں سے باز رہے، چین کی تنبیہ

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق   چین نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ لداخ میں چینی  علاقوں پر قبضے کی کوششوں سے باز رہے ورنہ کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

چینی وزرات خارجہ نے کہا ہے کہ  بھارت غیر قانونی طور پر لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی )کراس  کرکے ہمارے علاقے پر قبضے کی کوشش کررہا ہےجو کہ امن  معاہدوں کی بھی خلاف ورزی ہے۔

دوسری جانب بھارت  کا اس حواسے سے کہنا ہے کہ چین نے لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر  بڑی تعداد فورسز تعینات کی ہیں جس  کی وجہ سے  کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ 

واضح رہے کہ بھارت اور چین کے درمیان شمال مشرقی علاقے سکم سے لے کر مشرقی لداخ تک تین ہزار کلو میٹر تک لمبی سرحد ہے اور زیادہ تر علاقے میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول قائم ہونے کے باوجود جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

Advertisement
Advertisement