جی این این سوشل

دنیا

چین کے جنگی طیاروں کی تائیوان کے دفاعی زون میں پروازیں

اسے علاقے کا تعین یہ ملک خود کرتا ہے اور یہ تکنیکی طور پر بین الاقوامی فضائی حدود کہلاتی ہے۔ چین کی جانب سے اس بارے میں ابھی کوئی بات نہیں کی گئی ہے لیکن وہ اس سے پہلے واضح کر چکے ہیں کہ ایسی پروازیں اس کی خودمختاری کی حفاظت کے لیے ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

 

بیجنگ : چین تائیوان کو اپنا حصہ سمجھتا ہے جبکہ تائیوان خود کو ایک خود مختار ریاست سمجھتا ہے۔

تائیوان نے کہا ہے کہ گزشتہ روز 38 چینی فوجی طیاروں نے اس کی دفاعی زون میں پروازیں کی ہیں، جو بیجنگ کی طرف سے اب تک کا سب سے بڑا حملہ ہے۔ تائیوان کی وزارت دفاع کے مطابق ان طیاروں  میں ایٹمی صلاحیت رکھنے والے بمبار طیارے بھی شامل تھے، جو دو مرحلوں میں تائیوان کی فضائی دفاعی شناختی زون  میں داخل ہوئے۔

جبکہ تائیوان کی جانب سے اپنے جیٹ طیاروں اور میزائل سسٹم کے ساتھ اپنا دفاع کیا گیا۔ فضائی دفاعی شناختی زون کسی بھی ملک کے علاقے اور فضائی حدود سے باہر کا علاقہ ہوتا ہے لیکن یہاں آنے والے غیر ملکی طیاروں کو شناخت، نگرانی اور قومی سلامتی کے مفاد میں کنٹرول کیا جاتا ہے۔

اسے علاقے کا تعین یہ ملک خود کرتا ہے اور یہ تکنیکی طور پر بین الاقوامی فضائی حدود کہلاتی ہے۔ چین کی جانب سے اس بارے میں ابھی کوئی بات نہیں کی گئی ہے لیکن وہ اس سے پہلے واضح کر چکے ہیں کہ ایسی پروازیں اس کی خودمختاری کی حفاظت کے لیے ہیں۔

جبکہ تائیوان ایک سال سے زائد عرصے سے اس جزیرے کے قریب چینی فضائیہ کے مشنوں کے بارے میں شکایت کر رہا ہے۔ چین اور تائیوان 1940 کی دہائی میں خانہ جنگی کے دوران تقسیم ہوئے لیکن بیجنگ کا اصرار ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو اس جزیرے کو کسی وقت طاقت کے ذریعے دوبارہ حاصل کیا جائے گا۔

پاکستان

پنجاب اسمبلی کا اجلاس 9 مئی کو طلب

پنجاب اسمبلی اجلاس میں حکومت کی جانب سے آرڈیننس بھی پیش کیےجائیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب اسمبلی کا اجلاس 9 مئی کو طلب

لاہور : پنجاب اسمبلی کا اجلاس 9 مئی کو دوپہر 2 بجے طلب کر لیا گیا ۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی اجلاس میں سانحہ 9 مئی کی مذمتی قرارداد پیش کی جائے گی ، قائم مقام گورنرپنجاب ملک محمد احمد خان نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی اجلاس میں حکومت کی جانب سے آرڈیننس بھی پیش کیےجائیں گے۔ اجلاس کی صدارت اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف 13 ہزار 135 کارروائیاں کیں ، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ اس گھناؤنے واقعے میں ملوث خودکش بمبار افغان باشندہ تھا اور خودکش حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی افغانستان میں تیار کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف  13  ہزار  135 کارروائیاں کیں ، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر  میجر جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ چینی انجینئرز کے قتل کا منصوبہ ہمسایہ ملک افغانستان میں بنایا گیا تھا۔

انہوں نے آج(منگل) راولپنڈی میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ اس گھناؤنے واقعے میں ملوث خودکش بمبار افغان باشندہ تھا اور خودکش حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی افغانستان میں تیار کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ چار دیگر مرکزی ملزمان کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار کرلیا ہے ، انہو ں نے کہا کہ تمام چینی باشندوں کا تحفظ یقینی بنانا ہماری ترجیح ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملکی سالمیت پر کسی کوبھی ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے ،  انہوں نے کہا کہ چینی انجینئرز پر حملے کا مقصد پاک چین دوستی کوسبوتاژ کرنا اور سی پیک منصوبے کو نقصان پہنچانا تھا ، احمد شریف چودھری نے دہشت گرد گروہوں کو مکمل طور پر ختم کرنے اور عوام کا تحفظ یقینی بنانے کے پختہ عزم کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف خفیہ اطلاعات پر مبنی تیرہ ہزار ایک سو پینتیس کارروائیاں کیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حج فلائٹ آپریشن جمعرات 9مئی کو شروع ہوگا، وزارت مذہبی امور

پہلے 15 روز تمام پروازیں براہ راست مدینہ منورہ پہنچیں گی، ترجمان وزارت مذہبی امور

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حج فلائٹ آپریشن جمعرات 9مئی کو شروع ہوگا، وزارت مذہبی امور

عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچانے کےلئے حج آپریشن جمعرات 9مئی کو شروع ہوگا جو ایک ماہ تک جاری رہے گا۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق حج 2024 کیلئے فلائٹ آپریشن 9 مئی تا 9 جون جاری رہے گا،پہلے 15 روز تمام پروازیں براہ راست مدینہ منورہ پہنچیں گی۔ 24 مئی تا 9 جون بیشتر پروازیں جدہ ایئرپورٹ پر اتریں گی،فلائٹ آپریشن کے پہلے روز 11 پروازوں کے ذریعے 2160 عازمین سعودی عرب روانہ ہونگے ۔

اسلام آباد سے 3 پروازوں کے ذریعے 680 عازمینِ حج سعودی عرب روانہ ہونگے،کراچی سے 02 پروازوں کے ذریعے 330 مسافر روانہ ہوں گے،لاہور سے 03 پروازوں کے ذریعے 670 مسافر روانہ ہونگے۔

ترجمان نے کہا کہ ملتان سے دو پروازوں کے ذریعے 329 عازم کرام سفر حج کا آغاز کریں گے،سیالکوٹ سے ایک پرواز کے ذریعے 151 عازمینِ کرام مدینہ منورہ پہنچیں گے،کوئٹہ سے پہلی حج پرواز 11 مئی کو روانہ ہو گی۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق سکھر سے پہلی حج پرواز 27 مئی کو روانہ ہو گی،259 حج پروازوں کے ذریعے 68 ہزار سے زائد سرکاری عازمینِ حج سعودی عرب پہنچیں گے۔ ترجمان نے کہا کہ حج فلائٹ آپریشن 9 جون کو اختتام پذیر ہو گاجبکہ 20 جون کو پہلی پرواز حجاجِ کرام کو لے کر وطن واپس پہنچے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll