عمر شریف کی اہلیہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی ہے ۔


میونخ : معروف ترین اداکار عمرشریف انتقال کرگئے۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیج کے بے تاج بادشاہ کامیڈی کنگ عمر شریف انتقال کرگئے ہیں ۔ لمبے سفر اور تھکاوٹ کی وجہ سے انہیں جرمنی کے ہسپتال میں منتقل کیا گیا تھا ، جہاں سےصحت بہتر ہونے کے بعد انہیں امریکہ روانہ ہونا تھا ، تاہم گزشتہ روز ان کی طبیعت مزید خراب ہوگئی تھی ، جس کے بعد کہا جارہا ہے کہ وہ کومہ میں چلے گئے جس کے بعد آج ان کی حالت مزید تشویشناک ہوگئی تھی ۔اور وہ جانبر نہ ہوسکے ۔
عمر شریف کی اہلیہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔ وہ اس سے پہلے کئی ہفتوں تک کراچی کے ہسپتال کے زیر علاج رہے تھے ۔
وہ 1955 میں پیدا ہوئے ۔ عمر شریف کی عمر 61 سال تھی ، عمر شریف کو ان کی خدمات پر تمغہ امتیاز ، سمیت متعدداعزازات سے نوازا گیا ۔ ان کی مقبولیت کی وجہ ان کی سٹیج اداکاری تھی ۔ عمر شریف نے متعدد فلموں اور ڈراموں میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔
عمر شریف کے انتقال پر ٹی وی اور سٹیج انڈسٹری کے اداکاروں نے ان کے انتقال کو انڈسٹری کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا ہے ، معروف اداکار شکیل صدیقی کا کہنا تھا کہ اداکاری میں ان کا ہم سب پر ہاتھ تھا ، ہم ان کے سامنے بچے ہیں ۔
وہ ایک نفیس اور اعلیٰ انسان تھے ، معروف اداکار سہیل احمد نے کہا کہ مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہا ہے کہ میں کیاکہوں ، یہ ہمارے ملک کے لیے یہ بڑا نقصان ہے ، اس خبر نے ہلا کر رکھ دیا ہے ، عمر شریف واحد اداکارتھے ، جنہیں بین الااقوامی پذیرائی ملی ، وہ اعلیٰ انسان تھے ، میرے ساتھ تعلق بہت اچھا تھا ،
واضح رہے کہ گزشتہ روز لیجنڈ اداکار عمر شریف کو بخار اور تھکاوٹ کے باعث جرمنی کے اسپتال میں داخل کردیا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز ان کا میڈیکل چیک اپ کررہے ہیں۔ اسپتال میں معروف کامیڈین کے ضروری ٹیسٹس بھی کیے جا رہے تھے ۔
یاد رہے کہ عمر شریف کو پاکستان سے علاج کی غرض سے 28 ستمبر کو ائیر ایمبولینس کے ذریعے امریکا روانہ کیا گیا تھا تاہم طویل سفر اور تھکاوٹ کے باعث انہیں جرمنی کے اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا جہاں انہیں نمونیہ ہونے اور ائیر ایمبولینس میں فنی خرابی کے باعث اداکار کا جرمنی میں وقفہ طویل ہو گیا۔
امریکا میں موجود اداکار عمر شریف کے معالج ڈاکٹر طارق شہاب نے بتایا تھا کہ جرمنی میں اداکار کے ڈائیلیسز کے بعد ڈاکٹرز کی ہدایات کی روشنی میں انہیں امریکا منتقل کیا جائے گا۔
عمر شریف تھیٹر اور اسٹیج ڈرامے کے بے تاج بادشاہ تھے، انہوں نے ٹی وی اور فلموں میں بھی اپنے فن کامظاہرہ کیا لیکن ان کی مقبولیت کی بڑی وجہ مزاحیہ اسٹیج ڈرامے ہیں۔
عمر شریف صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ ہندوستان اور جہاں جہاں اردو بولی اور سمجھی جاتی ہے وہاں ان کے مداح موجود ہیں۔ عمر شریف نے میزبانی شروع کی تو وہاں بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑے، جیو انٹرٹینمنٹ پر نشر ہونے والا دا شریف شو، تاریخ کا مقبول پروگرام ثابت ہوا۔ بکرا قسطوں پے اور بڈھا گھر پے ہے جیسے لازوال اسٹیج ڈراموں کو ان کے مداح آج بھی دیکھتے اور لطف اٹھاتے ہیں۔
عمر شریف کی خدمات کے عوض انہیں نگار ایوارڈ اور تمغہ امتیاز سمیت کئی اعزازات سے نوازا گیا۔ سوشل میڈیا نے اسٹیج ڈراموں کی مقبولیت تو کم کی ہے لیکن عمر شریف کامیڈی کا وہ سورج ہے جو کبھی غروب نہ ہوا۔

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- 15 hours ago

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 15 hours ago

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 12 hours ago

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 13 hours ago

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
- 2 days ago

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 2 days ago
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 3 days ago

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- 2 days ago

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- 16 hours ago
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے
- 2 days ago

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- a day ago

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 3 days ago



