کراچی: کامیڈی کے بے تاج بادشاہ عمر شریف کے انتقال پر قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی افسردہ ہیں۔


تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا ہےکہ عمرشریف کو کھونےکا بہت دکھ ہے، وہ ہمارے دلوں میں زندہ ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم کا کہنا تھا کہ عمر شریف بہترین انسان اور اچھے استاد تھے۔
قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمر شریف پاکستان شوبز کا بڑا نام تھے، ان کی کمی کوکوئی پوئی پورا نہیں کر سکتا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں عمر شریف کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ لیجینڈری عمر شریف کے انتقال کی خبر دل دہلا دینے والی ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے ایک بیان عمر شریف کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے عمر شریف کی مغفرت کی دعا بھی کی۔
واضح رہے کہ لیجنڈ کامیڈین عمر شریف طویل علالت کے بعد جرمنی کے اسپتال میں انتقال کر گئے۔ اداکار عمر شریف 4 روز سے جرمنی کے اسپتال میں داخل تھے ، انہیں کراچی سے واشنگٹن علاج کیلئے پہنچایا جارہا تھا لیکن ناساز طبیعت کے باعث انہیں جرمنی کے اسپتال میں ہی داخل کردیا گیا تھا۔لیجنڈری اداکار و کامیڈین عمر شریف کافی عرصے سے عارضہ قلب ، گردے اور دیگر مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے۔
کامیڈی کنگ عمر شریف 19 اپریل 1955 کو کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں پیدا ہوئے۔عمر شریف نے 14 سال کی عمر سے اسٹیج پر اداکاری شروع کی اور دیکھتے ہی دیکھتے کامیڈی کی دنیا پر چھاگئے ۔
عمر شریف نے کامیڈی کا جو منفرد انداز متعارف کرایا اُس میں عوامی لہجہ، چوٹی کے اداکاروں کی نقل، طنز و مزاح سے بھرپور چٹکلے اور جگت بازی سمیت وہ سب کچھ تھا جس کا نظارہ کرتے ہی شائقین ہنستے ہنستے لوٹ پوٹ ہوجاتے۔ کامیڈین عمر شریف تھیٹر اور اسٹیج ڈراموں کے بے تاج بادشاہ تھے، انہوں نے ٹی وی اور فلموں میں بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا لیکن ان کی مقبولیت کی بڑی وجہ مزاحیہ اسٹیج ڈرامے ہیں۔ عمرشریف صرف پاکستان ہی میں مقبول نہیں بلکہ ہندوستان سمیت جہاں جہاں اردو بولی اور سمجھی جاتی ہے وہاں ان کے مداح موجود ہیں۔
عمر شریف کی خدمات کے عوض انہیں نگار ایوارڈ، تمغہ امتیاز سمیت کئی اعزازات سے بھی نوازا گیا۔

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 3 days ago

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- a day ago

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- a day ago

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 3 days ago

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 19 hours ago

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- a day ago
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے
- 2 days ago
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 3 days ago

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
- 2 days ago

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 20 hours ago

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- 2 days ago

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- 2 days ago



