جی این این سوشل

صحت

ڈینگی کا سب سے زیادہ خطرہ لاہور میں ہے:ڈاکٹر یاسمین راشد

لاہور: صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہےکہ صوبے میں ڈینگی کے سب سے زیادہ خطرات لاہور میں ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ڈینگی کا سب سے زیادہ خطرہ لاہور میں ہے:ڈاکٹر یاسمین راشد
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ 71 ہزارگھروں میں ڈینگی لاروا کے ثبوت ملے ہیں، ڈی ایچ اے میں ڈینگی مریضوں کی تعداد زیادہ ہے اور بارش کے دنوں میں ڈینگی لاروا پنپنے کے خطرات زیادہ ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ڈینگی کی تشخیص کیلئے سرکاری اسپتالوں میں الگ کاؤنٹر بنائے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر سے ڈینگی کے 181 کیس رپورٹ ہوئے اور ان میں سے 131 کیسز صرف لاہور سے رپورٹ ہوئے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ لاہور میں 1603 کیس رپورٹ ہوئے ہیں اس کے بعد راولپنڈی میں 208 ، اٹک میں 20 اور سرگودھا میں 15 کیسز رپوٹ ہوئے ہیں۔

وزیر صحت کا کہنا تھا کہ موسم میں تبدیلی کی وجہ سے گزشتہ 45 دنوں میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ہسپتال بیک وقت ڈینگی اور کوویڈ 19 کے مریضوں کی دیکھ بھال کر رہے ہیں، پنجاب کے اعلی انحصاری یونٹوں میں بستروں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کے لیے 530 بستر اور ایچ ڈی یو میں 138 بستر مخصوص کیے گئے ہیں۔

 

علاقائی

شدید گرمی کا آغاز، پنجاب میں ہیٹ ویو الرٹ جاری

پنجاب کے مختلف اضلاع میں 10 اور 11 مئی کو طوفانی بارشوں کا امکان ہے، ترجمان پی ڈی ایم اے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شدید گرمی کا آغاز، پنجاب میں ہیٹ ویو الرٹ جاری

پی ڈی ایم اے پنجاب نے رواں ہفتے ہیٹ ویوکا الرٹ جاری کر دیا۔ پی ڈی ایم اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ 8 سے 10 مئی کے دوران پنجاب میں دن کے درجہ حرارت میں 3 سے 5 ڈگری اضافے کا امکان ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں، گرج چمک کے ساتھ بارش بھی متوقع ہے، پنجاب کے مختلف اضلاع میں 10 اور 11 مئی کو طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں ضلعی انتظامیہ کو موسمی صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا ہے، گرمی اور لو کی شدت میں اضافے سے عوام الناس کو بھی محتاط رہنا ہو گا، دوپہر کے وقت کام کرنے والے لو سے بچنے کا اہتمام کریں۔

اس کے علاوہ ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ جنوبی اور وسطی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔جمعرات کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ جبکہ جنوبی اور وسطی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہا۔

گز شتہ روز دادو،مٹھی 47، جیکب آباد ،موہنجوداڑو ،شہید بینظیرآباد، سکھر، روہڑی ، خیرپور 46، بھکر، چھور، حیدرآباد، خانپور، پڈعیدن اور رحیم یار خان میں 45ڈگری سینٹی درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وکلاء کا مطالبات کے حق میں احتجاج، پولیس کی جانب سے آنسو گیس شیلنگ

سول عدالتوں کی ماڈل ٹاؤن کچہری منتقلی اور وکلاء کیخلاف مقدمات کے معاملے پر وکلاء نے ایوان عدل سے لاہور ہائیکورٹ تک احتجاجی ریلی نکالی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وکلاء کا مطالبات کے حق میں احتجاج، پولیس کی جانب سے آنسو گیس شیلنگ

لاہور ہائیکورٹ کے باہر وکلاء کی احتجاجی ریلی پر پولیس نے دھاوا بول دیا۔

سول عدالتوں کی ماڈل ٹاؤن کچہری منتقلی اور وکلاء کیخلاف مقدمات کے معاملے پر وکلاء نے ایوان عدل سے لاہور ہائیکورٹ تک احتجاجی ریلی نکالی، احتجاجی مظاہرین جی پی او چوک پہنچے تو پولیس نے دھاوا بول دیا۔

جی پی او چوک پر پولیس اور احتجاجی وکلاء کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کے شیل برسائے، پولیس کی جانب سے احتجاجی مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے واٹرکینن کا بھی استعمال کیا گیا۔

پولیس نے مظاہرے میں شریک وکلاء کو گرفتار بھی کیا، وکلاء نے جی پی او چوک اور ہائیکورٹ کے باہر لگے بیریئرز کو ہٹا دیا، وکلاء کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا گیا جس کے نتیجے میں  ایس ایچ او اختر زخمی ہو گیا۔

احتجاج کے دوران وکلاء نے رکاوٹیں ہٹا کر لاہور ہائیکورٹ کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی جس پر پولیس نے احتجاج کرنے والے وکلاء کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کی بھاری نفری نے لاہور ہائیکورٹ کی عمارت کا مرکز ی دروازہ بند کر دیا اور رکاوٹیں کھڑی کر دیں۔

پولیس ترجمان کے مطابق پولیس نے احتجاجی مظاہرے میں شریک ایک وکیل کو گرفتار کیا گیا ہے۔ مال روڈ اور ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہورہی ہے۔

پولیس نے بیرئیر لگا کر لاہور ہائیکورٹ کے مین گیٹ کا رستہ بند کر دیا۔ خیال رہے کہ وکلا سول عدالتوں کی تقسیم اوردہشتگری کےمقدمات کےخلاف حالیہ چند روز سے احتجاج کررہےہیں۔

وکلاء مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم کے باعث مال روڈ پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کررہ گیا جبکہ اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک کا شدید دباؤ ہے۔

واضح رہے لاہور ہائی کورٹ بار کی جانب سے ریلی نکالنے کا اعلان کیا گیا تھا، یہ ریلی ایوان عدل سے شروع ہوئی اور اس نے ہائی کورٹ تک آنا تھا، لاہور ہائی کورٹ میں پہلے سے ہی پولیس کی بھاری نفری اور واٹر کینن موجود تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ آئی کیوب قمر چاند مدار میں داخل

سیٹلائٹ کے سسٹمز کو مدار میں ٹیسٹ کرنے میں ایک ہفتے کا وقت لگے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ آئی کیوب قمر چاند مدار میں داخل

چین کے خلائی مشن ’چینگ ای 6‘ کے ساتھ خلا کا سفر کرنے والا پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ ’آئی کیوب قمر‘ چاند مدار میں داخل ہوگیا۔

چینی نیوز ایجنسی نے چائنا نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ’چینگ ای 6‘ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجکر 12 منٹ پر چاند کے مدار میں کامیابی سے داخل ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سیٹلائٹ کے سسٹمز کو مدار میں ٹیسٹ کرنے میں ایک ہفتے کا وقت لگے گا، آئی کیوب قمر کے کنٹرولرز، سب سٹم اور پروٹوکولز کا مدار میں ٹیسٹ شروع ہوگیا ہے۔

یاد رہے کہ 3 مئی کو پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر چین کے شہر ہینان کے وینچینگ خلائی سینٹر سے دوپہر 2 بجکر 27 منٹ پر روانہ ہوا تھا، جس کے بعد پاکستان چاند کے مدار میں سیٹلائٹ بھیجنے والا چھٹا ملک بن گیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll