جی این این سوشل

علاقائی

پنجاب حکومت محنت کشوں کے لیے صوبے بھرمیں مزدور کارڈ متعار ف کرارہی ہے: فیاض الحسن چوہان

 لاہور:ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت محنت کشوں کے لیے صوبے بھرمیں مزدور کارڈ متعار ف کرارہی ہے۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پنجاب حکومت محنت کشوں کے لیے صوبے بھرمیں مزدور کارڈ متعار ف کرارہی ہے: فیاض الحسن چوہان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق فیاض الحسن چوہان  کا کہنا ہے کہ محنت کش بھائیوں کی فلاح و بہبود کے لئے پنجاب مزدور کارڈ کا اجراء بزدار حکومت کا اعزاز ہےجبکہ مزدور کارڈ کا دائرہ کار پورے پنجاب تک وسیع کردیاجائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ بینک آف پنجاب کی معاونت سے 10لاکھ ورکرز کو مزدور کارڈ فراہم کئے جائیں گے،پنجاب مزدور کارڈ کو اے ٹی ایم،ڈیبٹ کارڈ، موبائل والٹ اکاؤنٹ اورشناختی کوڈ کیلئے استعمال کیاجاسکے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب مزدور کارڈ کے ذریعے ورکر اور اس کے اہل خانہ سے متعلق ڈیٹا بھی میسرہوگا جبکہ پنجاب مزدور کارڈ صوبہ بھر میں سوشل سکیورٹی کے 250ہسپتالوں اورڈسپنسریوں میں استعمال کیاجاسکے گا۔مزدور کارڈ سرکاری اور پینل پر موجود پرائیویٹ ہسپتالوں میں بھی استعمال کیا جاسکے گا۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ PESSI کی طرف سے کیش بینیفٹ کی 11سہولتیں اس کارڈ کے ذریعے حاصل کی جاسکیں گی جبکہ پنجاب مزدور کارڈ کے ذریعے محنت کش کو کم ازکم اجرت کی فراہمی کو یقینی بنایاجا سکے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ صنعتی ورکرز ہاؤسنگ سکیم، روزگار سکیم، کامیاب جوان اور اخوت سے مزدور کارڈ کے ذریعے مستفید ہوں گے،محنت کشوں کومزدور کارڈکے ذریعے 150 اداروں کی مصنوعات پر 5سے 30فیصد تک رعایت ملے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ریلوے،یوٹیلٹی سٹورز،باٹا،ڈوسے،سمارٹ سکول اورالائیڈ سکول کی طرف سے مزدوروں کو رعایت دی جائے گی جبکہ صحت سہولت کارڈ کو اسی مزدور کارڈ کے ساتھ منسلک کرنے کی تجویز پر بھی کام کیاجا رہاہے۔

علاقائی

خیبر پختونخوا ،تحصیل سطح پر چیئرمینز اور میئرز کی مراعات بڑھانے کا فیصلہ

گنڈاپور نے صوبے میں بلدیاتی نمائندوں کو گاڑیوں کی فراہمی کے لیے اقدامات کی ہدایت کر دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خیبر پختونخوا ،تحصیل  سطح  پر  چیئرمینز اور میئرز کی  مراعات بڑھانے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا کی حکومت نے تحصیل کی سطح پر مراعات بڑھانے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت صوبے میں تحصیل چیئرمینز اور میئرز کی مراعات ڈبل کرے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور نے صوبے میں بلدیاتی نمائندوں کو گاڑیوں کی فراہمی کے لیے اقدامات کی ہدایت کر دی ہے۔

اس حوالے سے بلدیاتی حکومتوں کو ترقیاتی گرانٹس کی فراہمی سے متعلق ایکٹ میں ترمیم کی جائے گی اور بجٹ میں بلدیاتی نمائندوں کی مراعات کے لیے فنڈ رکھا جائے گا۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وفاق سے صوبے کے حقوق کے حصول کے لیے کوششیں کر رہا ہوں، مرکز سے صوبے کے واجبات ملیں گے تو بلدیاتی اداروں کو بھی فنڈز دیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مشاہد حسین سید کا ایک بار پھر سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ

جتنے بھی سیای قیدی ہیں ان کو کسی کے فون کے انتظار سے قبل ہی رہائی ملنی چاہیے، رہنما مسلم لیگ ن

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مشاہد حسین سید کا  ایک بار پھر سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ

مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشاہد حسین سید نے ایک مرتبہ پھر سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کردیا۔

کراچی کونسل آف فارن افیئرز کے زیر اہتمام پاکستان افریقہ تعلقات پر کانفرنس سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ جتنے بھی سیاسی قیدی ہیں ان کو رہائی ملنی چاہیے، کسی کے فون کے انتظار سے قبل ہی سیاسی قیدیوں کو رہائی دے دینی چاہیے، 9 مئی کے حوالے سے مجھے علم نہیں ہے۔

ہمارا رونا دھونا رہتا ہے کہ سازش ہوگئی لیکن درحقیقت ہم کچھ کرنہیں پاتے، اب ہمیں رونا دھونا بند کرکے عملی طور پر کام کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان کا افریقہ کے ساتھ تاریخی رشتہ ہے۔ تعلقات صرف وزارت خارجہ تک محدود نہیں ہونے چاہیے بلکہ کاروبا کو بھی فروغ دینا چاہیے، پاکستان نے کینیا میں تنزانیہ اور یوگنڈا کے مختلف حصوں میں کام کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج سے 90 سال قبل علامہ اقبال نے مغربی بالادستی ختم ہونے کی پیشگوئی کی تھیم قوم میں جذبہ موجود ہے لیکن قیادت تھوڑی کمزور ہے۔ ون مین شو کا دعویٰ کرنے والے ناکام ہو جاتے ہیں چاہے وہ فوجی ہو یا سویلین ہو۔ 

مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ یہ کہنا چھوڑدیں کہ امریکا اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کیا کہے گا، امید ہے آئی ایم ایف کا یہ آخری پروگرام ہو، ہم 23 بار تو جاچکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مسئلے کا حل پاکستان کے اندر ہے، پوری دنیا پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے، سعودی عرب، چین، کویت، عمان والے اس وقت پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہیں، پاکستان سیاسی عدم استحکام کا شکار ہوا، اسی وجہ سے معاشی عدم استحکام ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر جوبائیڈن کی فلسطین کے حوالے سے پالیسیز غلط ہیں، صدر جوبائیڈن کو فلسطین کے جرم میں شامل ہونے پر سزا ملے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں سے بابر الیون کی لیڈز میں ملاقات

مینز کرکٹ ٹیم کا خواتین کو دورہ انگلینڈ میں بقیہ میچز کے لئے نیک خواہشات

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں سے بابر الیون  کی لیڈز میں ملاقات

پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے انگلینڈ کے شہر لیڈز میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ آج لیڈز میں کھیلا جائے گا، انگلینڈ ویمن کو 3 میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

 پاکستان ویمنز کرکٹرز نے لیڈز میں پاکستان مینز ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔کپتان بابراعظم، سینئر منیجر وہاب ریاض، شاہین آفریدی اور دیگر کھلاڑیوں نے پاکستان ویمنز کرکٹرز کا حوصلہ بڑھایا اور دورہ انگلینڈ میں بقیہ میچز کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دوسری جانب پاکستان مینز کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف 4 میچوں کی ٹی 20 سیریز کا آغاز 22 مئی کو لیڈز میں کرے گی۔یہ ٹی 20 سیریز دونوں ٹیموں کے لئے انتہائی اہمیت کی حامل ہو گی کیونکہ اس کے اختتام کے صرف 2 دن بعد ہی امریکا میں ورلڈ کپ شروع ہو گا۔

ورلڈ کپ کے گروپ اے میں پاکستان روایتی حریف بھارت، آئرلینڈ، کینیڈا اور امریکا کے ساتھ ہے۔ اس دوران انگلینڈ کو گروپ بی میں آسٹریلیا، نمیبیا، سکاٹ لینڈ اور عمان کے ساتھ رکھا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll