Advertisement
تفریح

شوبز شخصیات بھی عمر شریف کے انتقال پر افسردہ

کراچی: پاکستان کے معروف اداکار اورکامیڈین عمر شریف کے انتقال پر پاکستانی شوبز شخصیات نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Oct 3rd 2021, 4:03 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
شوبز شخصیات بھی عمر شریف کے انتقال پر افسردہ

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نامور کامیڈین سہیل احمد کا کہنا تھا کہ عمر شریف بین الاقوامی سطح پر ہمارے جانے پہچانے فنکار تھے، وہ بہت پیارے انسان تھے، لاہور میں میرے محلے میں ہی رہتے تھے، عمر شریف کی علالت کے دوران لاہور میں ان کی رہائش گاہ جاتا تھا، عمر شریف ایک حساس انسان تھے، ان کے پورے خاندان میں ذیابطیس کا مرض بہت زیادہ ہے، عمر شریف نے پورے خاندان کے بچوں کو پالا، ان کا خیال رکھا۔

جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ میرا اور عمر شریف کا ساتھ 40 سال رہا، عمر شریف جیسا انسان شاید ہی پاکستان کی انٹرٹینمنٹ کی دنیا میں کبھی آئے۔

اداکار ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ عمر شریف کے بارے میں جان کر بہت دکھ ہوا، وہ بلا شبہ کامیڈی کنگ تھا، اللہ ان کی روح کو سلامت رکھے، ہم آپ کو یاد کریں گے ،عمر بھائی۔

اداکارہ عتیقہ اوڈھو کا کہنا ہے کہ عمرشریف نے پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کیا، عمرشریف اور معین اختر نے صرف اداکاری ہی نہیں انسانیت بھی سکھائی، برے وقت میں بہت سے لوگوں نے میرا ساتھ چھوڑ دیا، مگر عمرشریف نےساتھ دیا۔

گلوکارابرار الحق کا کہنا تھا کہ ہمیں ہنسانے والا آج ہمیں رلا کر چلاگیا،عمر شریف کی حب الوطنی اور انسان دوستی کو نہیں بھلایا جا سکتا۔

معروف اداکارہ بابرہ شریف کا کہنا تھا کہ عمر شریف نے لوگوں کے روزگار کا انتظام کیا تھا،ان جیسا انسان صدیوں میں پیدا ہوتا ہے،عمر شریف ہمارے لیے جو کرتے تھے شاید ہی ملک کا سربراہ کرے،عمر شریف کہتے تھے کہ  بابرہ شریف اورعمر شریف کے نام سے ایک فلم آنی چاہیے۔

Advertisement
پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ

  • 3 دن قبل
کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق

  • 2 دن قبل
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی

کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی

  • 3 دن قبل
بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان

  • ایک دن قبل
پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد

  • ایک دن قبل
پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت

  • ایک دن قبل
ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟

  • ایک دن قبل
27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت

  • ایک گھنٹہ قبل
خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

  • 2 دن قبل
پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

  • 2 دن قبل
مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے

  • ایک دن قبل
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے

پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے

  • 2 دن قبل
Advertisement