مسقط: سمندری طوفان شاہین سے قبل عمان میں بارشوں کا سلسلسہ شروع ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سمندری طوفان شاہین عمان کی ساحلی حدود سے 130کلومیٹر دوررہ گیا۔ طوفان سے قبل تیز ہواؤں اور بارشوں کا سلسلہ عمان میں داخل ہوگیا،نشیبی علاقوں اور ساحل کے قریب مقیم افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات کردی گئی۔
عمانی حکام نےملک میں آج اور کل عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ سمندری طوفان سے نمٹنے کے لیےتیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔عرب موسمیاتی سروس کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان شاہین کے عمان پربراہ راست اثرات مرتب ہوں گے ۔
عمان کے قومی قدرتی آفات پیشگی انتباہی مرکزکے مطابق تازہ سیٹلائٹ تصاویر اور موسمی چارٹس کے تجزیے سے پتا چلا ہے کہ سمندری طوفان ’’شاہین‘‘ شدت اختیار کرچکا ہے اور اب وہ سمندری طوفان کی کیٹگری ایک میں شامل ہے،جس کے نتیجے میں تیز ہوائیں چلیں گی اور200 سے 600 ملی میٹرتک موسلا دار بارشیں ہوگی ۔
ملک کےشمالی البطینہ، جنوبی البطینہ، مسقط، الظہیرہ، البریمی اورالداخلیہ کی ریاستوں میں شدید سیلاب کے خطرات بھی موجود ہیں۔

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 3 دن قبل

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
- 2 دن قبل

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- ایک دن قبل

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- 2 دن قبل

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت
- 4 گھنٹے قبل

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- ایک دن قبل

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- ایک دن قبل

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- 2 دن قبل
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 3 دن قبل

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- ایک دن قبل

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- ایک دن قبل
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے
- 2 دن قبل


