سوات اور گرد نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق سوات اور گرد نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.7ریکاڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلے کی گہرائی 212 کلومیٹر تھی۔زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز پاک افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا ۔
زلزلے کے خوف سے لوگ گھروں، دکانوں اور دفاتر سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔ زلزلے کے بعد فی الحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں ۔
گزشتہ ما ہ 26 ستمبر کو بھی مینگورہ شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔ زلزلے کی شد ت 4.3 ریکارڈ کی گئی تھی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی زیرزمین گہرائی170 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی تھی، زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔
خیال رہے کہ 11 ستمبر 2021 کو بھی سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے، جس کی شدت 4 اور گہرائی 180 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی تھی۔ جس کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- 2 days ago

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے
- 9 hours ago

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 2 days ago

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- 2 days ago

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- 8 hours ago

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 hours ago

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- 3 days ago
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- 4 hours ago

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- 7 hours ago

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 2 days ago

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 2 days ago

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت
- a day ago
