ملتان:مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ عمران نیازی نے عوام کے منہ سے روٹی چھینی ہے، عوام تمہیں اورتمہارےتختے کو اٹھا کر سمندر میں پھینک دیں گے۔


تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ دن رات اس کو خوابوں میں نواز اور شہباز شریف ستاتا ہے، کہتا ہے کہ شریف خاندان کیخلاف کوئی کرپشن لیکر آؤ،تین سال بدترین انتقام کے بعد 32 پیسے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس کھلے گا تو عمران خان کے کارنامے سامنے آئیں گے، بی آر ٹی اسکینڈل میں اربوں کا غبن ہے،کیا ریاست مدینہ میں ایسے کام ہوتےہیں؟
انہوں نے کہا ہے کہ ن لیگ بجلی 7 روپے فی یونٹ تھی، آج 23 روپے فی یونٹ ہو گئی، کھاد 2300 کی تھی آج 7 ہزار کی بوری ہے،آج کسان کے پیٹ پر بھی لات ماری گئی ہے، آج پٹرول 127روپے فی لیٹر ہوگیاہے، آٹا آج 70 روپے کلو ہے، چینی 52 کلو تھی آج 110 روپے کلو ہے، کسان، مزدور، نوکری پیشہ سب پریشان ہیں۔
حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ انھوں نے پچھلے تین سالوں میں ایک اینٹ نہیں لگائی، عمران خان نے 100دن میں جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کا وعدہ کیا تھا، ہر روز ملک13ارب کا مقروض ہورہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نوا زشریف نے ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا، مسلم لیگ ن کےد ورمیں بجلی کے کارخانے لگائے گئے، آج ملک میں اندھیرے کے بجائے اجالے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ چوتھا سال ہے نیا پاکستان تو نہیں بن سکا پرانا پاکستان ہی لوٹا دو،آج قوم ن لیگ کی راہ تک رہی ہے،لوگوں کے بچے رات کو بھوکے سوتے ہیں،85 لاکھ لوگوں کا روزگارچھین لیا گیا ہے۔

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 3 days ago

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے
- 18 hours ago

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- 4 days ago

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت
- 2 days ago

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 12 hours ago

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- 3 days ago

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- 3 days ago
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- 13 hours ago

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 3 days ago

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 3 days ago

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- 18 hours ago

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- 16 hours ago
