راولپنڈی :نیشنل ٹی20کپ کے 16ویں میچ میں ناردرن پنجاب نے خیبرپختو نخوا کو 14 رنز سے شکست دےدی۔


تفصیلات کے مطابق 182 رنز کے تعاقب میں خیبرپختونخوا کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز ہی بناسکی۔نصف سنچری بنانے اور دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھانے پر محمد نواز کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں خیبرپختونخوا کے کھلاڑی اپنی اننگز کا پراعتماد آغاز نہ کرسکے اور محض 64 کے مجموعے پر اس کے تین ان فارم کھلاڑی کپتان محمد رضوان 17، اسرار اللہ 25 اور صاحبزادہ فرحان13 رنز بناکر پویلین واپس لوٹ گئے۔
ایسے میں افتخار احمد نے حریف باؤلرز پر چھکوں کی بارش کرتے ہوئے دلکش نصف سنچری اسکور کی انہوں نے 34 گیندوں پر 58 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اس اننگز میں 5 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔
اس دوران انہوں نے آصف آفریدی اور عادل امین کے ہمراہ بالترتیب 45 اور 36 رنز کی شراکت قائم کی۔
علی عمران نے آخری اوور میں صرف آٹھ رنز دے کر ناردرن کو 14 رنز سے فتح دلادی۔ شاہین آفریدی 13 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ علی عمران نے 5 اسکور بنائے۔
ناردرن کے حارث رؤف نے میچ میں تین جبکہ محمد نواز نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ علی عمران، شاداب خان اور سلمان ارشاد نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل ناردرن نے خیبرپختونخوا کے کپتان محمد رضوان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کا آغاز کیا تو شاہین شاہ آفریدی کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت اس کی ابتدائی دو وکٹیں محض ایک کے مجموعی اسکور پر اس وقت گریں جب علی عمران اور حیدر علی کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس روانہ ہوگئے۔
عمر امین نے اوپنر ناصر نواز کے ہمراہ 52 رنز کی شراکت قائم کی عمرا مین 27 اور ناصر نواز 24 رنز بناکر آؤ ٹ ہوئے۔
ناردرن کی اننگز کی طویل ترین پارٹنرشپ کپتان شاداب خان اور محمد نواز نے بنائی دونوں نے پانچویں وکٹ کے لیے 89 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کا مجموعہ 180 کے پار پہنچانے میں اہم کردار اداکیا۔
محمد نواز نے 34 گیندوں پر 3 چھکوں اور ایک چوکے کی بدولت 51 رنز کی اننگز کھیلی وہ ٹورنامنٹ میں گیارہ چھکے لگا کر اب تک نیشنل ٹی ٹونٹی میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔شاداب خان نے 2 چھکوں اور 6 چوکوں کی بدولت 170 کے اسٹرائیک ریٹ سے 46 رنز کی اننگز کھیلی۔
آصف علی نے بھی برق رفتار 21 رنز بنائے ناردرن نے مقررہ بیس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنائے۔
شاہین شاہ آفریدی نے 2 جبکہ اسرار اللہ، عمران خان سینئر اور آصف آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
سابق صدر کو سزائے موت سنادی گئی
- 6 hours ago
آئل ٹینکر پر حملہ، دو پاکستانیوں سمیت 3 افراد جاں بحق
- 6 hours ago

غازی آباد تھانے میں مبینہ زیادتی کیس، تفتیش میں اہم انکشافات
- 3 days ago

فیملی ڈرامہ ’’فرینڈز آف سیونٹیز‘‘ نے دھوم مچا دی
- 4 hours ago

بیوی کو شوہر نے قتل کردیا، وجہ کیا نکلی؟
- 6 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت میں ایک اور اضافہ
- 6 hours ago

ورلڈکپ 2027، 10 ٹیموں کی براہِ راست انٹری
- 4 hours ago
’میرے ڈھولے دا دنیا‘ میوزک ویڈیو ریلیز
- 3 days ago
پاک–سعودیہ–ترکیہ دفاعی معاہدہ امتِ مسلمہ کی وحدت و مشترکہ سلامتی کو مضبوط کرے گا: اشرفی
- 3 days ago
وزیراعظم کی کسٹمز بانڈڈ ویئر ہاؤسز کے 3 سالہ آڈٹ کرانے کی ہدایت
- 19 minutes ago
حج 2027کے لیے درخواست اور پاسپورٹ سے متعلق نئی ہدایات جاری کر دی گئیں
- 5 hours ago

پنجابی فلم ’’عشق بدمعاش‘‘ کا ٹریلر جاری
- 4 hours ago


