جی این این سوشل

دنیا

امریکی سائنسدان   ڈیوڈ جولیس اور ارڈیم پاٹاپوٹین نے  2021 کا طب کا نوبل انعام جیت لیا

امریکی سائنسدان ڈیوڈ جولیس اور ارڈیم پاٹاپوٹین  نے2021 کا  طب کا نوبل انعام جیت لیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

امریکی سائنسدان   ڈیوڈ جولیس اور ارڈیم پاٹاپوٹین نے  2021 کا طب کا نوبل انعام جیت لیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  طب  کا نوبل انعام ڈیوڈ جولیس اور آرڈیم  نامی سائنسدانوں کو مشترکہ طور پر درجہ حرارت اور چھونے کی رگوں یااعصابی سگنلز کی  دریافت کے لیے دیا گیا۔

ان کی اہم دریافتوں  سے ہم یہ سمجھ سکتے ہیں کہ  گرمی ، سردی اور مکینیکل قوت کس طرح اعصابی تسلسل کو شروع کر سکتی ہے جو ہمیں اپنے ارد گرد کی دنیا کو سمجھنے اور اپنانے کی اجازت دیتی ہے۔"یہ علم دائمی درد سمیت مختلف بیماریوں کے علاج کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔"

صدی سے زیادہ پرانا انعام رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز کی طرف سے دیا جاتا ہے اور اس کی مالیت 10 ملین سویڈش کراؤن  (1.15 ملین ڈالر) ہے۔

انعامات ، سائنس ، ادب اور امن میں کامیابیوں کے لیے ، سویڈش ڈائنامائٹ موجد اور بزنس مین الفریڈ نوبل کی مرضی سے بنائے گئے اور فنڈ کیے گئے۔

گزشتہ سال کا انعام امریکیوں ہاروی آلٹر اور چارلس رائس اور برطانوی مائیکل ہاگٹن کو ہیپاٹائٹس سی وائرس کی شناخت میں کام کرنے پر دیا گیا  تھا، جو کہ سرہوسس(cirrhosis) اور جگر کے کینسر کا سبب بنتا ہے۔

پاکستان

حکومت کا سولر نیٹ میٹرنگ کی جگہ گراس میٹرنگ شروع کرنے کا منصوبہ

وفاقی حکومت کی جانب سے گراس میٹرنگ کی پالیسی پر کام جاری ہے، ذرائع

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت کا سولر نیٹ میٹرنگ کی جگہ  گراس میٹرنگ شروع کرنے کا منصوبہ

سولر صارفین کو بڑاجھٹکا، حکومت کا سولر نیٹ میٹرنگ کی جگہ گراس میٹرنگ شروع کرنے کا منصوبہ سامنے آ گیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے گراس میٹرنگ کی پالیسی پر کام جاری ہے، گراس میٹرنگ میں یونٹ کے بدلے یونٹ کا فارمولا ختم کرنے کی تجویز  زیر غور ہے۔

آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں نیٹ میٹرنگ کا منصوبہ پیش کیا گیا ہے ، آئی ایم ایف کی جانب سے جاری گائیڈ لائن کے تحت وفاقی حکومت نے سولر نیٹ میٹرنگ ختم کرکے گراس میٹرنگ ختم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیٹ میٹرنگ میں سولر صارفین کسی بھی تقسیم کار کمپنی سے یونٹ کے بدلے یونٹ کا تبادلہ کرتے تھےلیکن اب گراس میٹرنگ میں نیشنل گرڈ کو  دی جانے والی بجلی کی قیمت تقریباً  نصف ہوسکتی ہے،گراس میٹرنگ میں صارفین سے بجلی سی پی پی اے کے ریٹ پر  خریدنےکی تجویز  ہے، بجلی تقسیم کار کمپنیاں گراس میٹرنگ پالیسی کے تحت صارفین کو  بجلی حکومتی ریٹ پر بیچیں گی۔

ذرائع کے مطابق  گراس میٹرنگ پالیسی پر آئی ایم ایف سے بھی بات چیت ہوئی ہے، گراس میٹرنگ پالیسی حتمی منظوری کے لیے  وفاقی کابینہ اور مشترکہ مفادات کونسل کو پیش کی جاسکتی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آزادی مارچ کیس، عمران خان، شاہ محمود، شیخ رشید اور دیگر رہنما مقدمے سے بری

جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس خان نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آزادی مارچ کیس، عمران خان، شاہ محمود، شیخ رشید اور دیگر رہنما مقدمے سے بری

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ اسلام آباد نے آزادی مارچ پر تھانہ کراچی کمپنی میں درج مقدمات میں سابق وزیراعظم و بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کو بری کر دیا۔

عمران خان، فیصل جاوید، علی نواز اعوان، سیف اللہ نیازی، زرتاج گل اور اسد عمر کی بریت کی درخواستوں پر جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس خان نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔وکیل نعیم پنجوتھہ، سردار مصروف اور آمنہ علی عدالت میں پیش ہوئے اور بریت کی درخواستوں پر دلائل دیئے۔

اس موقع پر اسد عمر، سیف اللہ نیازی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ فیصل جاوید، زرتاج گل کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔

وکیل نعیم پنجوتھہ کا کہنا تھا کہ عمران خان پر سیکشن 109 کا الزام ہے کہ ان کی ایماء پر ہنگامہ ہوا، مقدمہ درج کرنے کی اتھارٹی صرف اس کے پاس ہے جس نے دفعہ 144 نافذ کی۔ غیر مجاز شخص کی جانب سے ایف آئی آر درج کروائی گئی، جس ایف آئی آر کی بنیاد ہی غلط ہو وہ مقدمہ آگے کیسے چل سکتا ہے۔ کوئی ویڈیو شواہد بھی عمران خان کی حد تک پیش نہیں کیے جاسکے، پرامن احتجاج پر بھی ایف آئی آرز درج کی گئیں۔

وکیل نعیم پنجوتھہ نے مؤقف اپنایا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف ایک ہی نوعیت کے مختلف تھانوں میں 19 مقدمات درج ہیں، اسی نوعیت کے مقدمات میں عدالتوں نے عمران خان کو بریت دی ہے۔ جو الزامات لگائے گئے اگر وہ بے بنیاد ہوں تو عدالت ملزمان کو بری کر سکتی ہے، عمران خان کے خلاف مقدمات سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے لیے تھے۔ عمران خان کی کال پر پرامن احتجاج کیا گیا تھا، شیلنگ کی وجہ سے درختوں کو آگ لگی، کسی ورکر نے کوئی آگ نہیں لگائی۔

سردار مصروف نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ غیر مجاز افراد کی جانب سے ایف آئی آر کا اندراج قانون کے خلاف ہے، خلاف قانون ایف آئی آر پر کیس نہیں چلایا جا سکتا، اسلام آباد ہائی کورٹ کا آرڈر بھی موجود ہے۔عمران خان اور دیگر ملزمان کو عدالت باعزت بری کرے۔

بعد ازاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان، فیصل جاوید، علی نواز اعوان ، سیف اللہ نیازی، زرتاج گل اور اسد عمر کو بری کردیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے احتجاج، توڑ پھوڑ پر تھانہ کوہسار میں درج مقدمہ میں بھی عمران خان سمیت دیگر کو بری کر دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان نے عمران خان، شیخ رشید، فیصل جاوید خان، علی نواز اعوان، شاہ محمود قریشی، قاسم سوری، راجا خرم نواز اور دیگر ملزمان کی آزادی مارچ اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر درج تھانہ کوہسار میں درج مقدمے میں بریت کی درخواستیں منظور کیں۔

درخواست بریت پر دلائل پی ٹی آئی وکلاء سردار مصروف اور آمنہ علی نے دیئے، وکلا نے مؤقف اپنایا کہ عمران خان پر ایما کی حد تک کیس ہے، تمام لگائے گئے الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔

بعد ازاں محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے احتجاج اور توڑ پھوڑ پر تھانہ کوہسار میں درج مقدمہ میں بھی عمران خان سمیت دیگر کو بری کر دیا۔

واضح رہے کہ 15 مئی کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے آزادی مارچ کے دوران تھانہ کھنہ میں درج مقدمہ میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کو بری کر دیا تھا۔
 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

انٹر بینک میں ڈالر پھرمہنگا

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالرکی قدر میں 4 پیسے اضافہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انٹر بینک میں ڈالر پھرمہنگا

انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں اضافہ ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطا بق آج انٹربینک میں ڈالر کے بھاؤ میں 9 پیسے اضافہ ہوا جس کے مطابق ایک ڈالر 278 روپے 30 پیسے پر بند ہوا ہے۔

انٹربینک میں گزشتہ کاروباری دن میں ڈالر278 روپے 21 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قدر میں 4 پیسے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد  ڈالر 279 روپے 54 پیسے کا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll