جی این این سوشل

کھیل

پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے سیکیورٹی مسئلے کا مستقل حل تلاش کرلیا

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)  نے انٹرنیشنل ٹیموں کے سیکیورٹی مسئلے کا مستقل حل تلاش کرلیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے سیکیورٹی مسئلے کا مستقل حل تلاش کرلیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

جی این این کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی)  رمیز راجہ کی کراچی میں تاجروں کے ساتھ بڑی بیٹھک ہوئی ہے جس میں   نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف میں فائیواسٹار ہوٹل بنانے پر مشاورت کی گئی ہے۔معروف بزنسمینز نے پی سی بی کو ہوٹل بناکردینے کی پیشکش کردی ۔

انٹرنیشنل ٹیموں کو مستقبل میں انھیں ہوٹل میں ٹھہرایا جاۓ گا، اسٹیڈیم کے قریب ہوٹل بننے سےغیر ملکی ٹیموں کے سیکیورٹی تحفظات دور ہوجائیں گے ۔بھارت سے معاشی مقابلےکےلیے تاجروں کی مدد لینے کا میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا ہے۔تاجروں کی پی سی بی کو بھارت سے کرکٹ میں مقابلے میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

دنیا

اسرائیلی فضائی جارحیت جاری مزید 66 فلسطینی شہید

عرب میڈیا کے مطابق رفح میں اسرائیلی فوج نے ایک گھر پر حملہ کرکے 9 افراد کو شہید کیا جب کہ اس خاندان میں صرف ایک کم سن  بچی معجزانہ طور پر زندہ بچ گئی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی   فضائی جارحیت جاری  مزید 66 فلسطینی شہید

اسرائیلی صیہونی فوج کے غزہ کے مظلوم شہریوں پر حملے جاری ،24گھنٹوں میں 66فلسطینی شہید ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج نے اپنے حملوں میں 5 گھروں سمیت بے گھر افراد کو بھی نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں  27 افراد شہید ہوگئے ،  صیہونی فوج نے رفح میں 3 جب کہ غزہ شہر میں 2 الگ الگ حملے کرکے 20 فلسطینیوں کو شہید کیا۔

عرب میڈیا کے مطابق رفح میں اسرائیلی فوج نے ایک گھر پر حملہ کرکے 9 افراد کو شہید کیا جب کہ اس خاندان میں صرف ایک کم سن  بچی معجزانہ طور پر زندہ بچ گئی تھی ۔

یاد رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 66 فلسطینی شہید ہوئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

امریکہ میں گرفتاری سے بچنے کیلئے ملزم کی پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، 3 اہلکارہلاک

ملزم کی فائرنگ سے 5 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے، پولیس اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے ملزم ہلاک ہو گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکہ میں  گرفتاری سے بچنے کیلئے ملزم کی پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، 3 اہلکارہلاک

امریکہ میں ملزم نے گرفتار سے بچنے کیلئے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔ پولیس اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی جس سے ملزم ہلاک ہو گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق پولیس اہلکار اسلحہ رکھنے کے جرم میں مطلوب شخص کو وارنٹ دینے کیلئے پہنچے تھے کہ ملزم نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔پولیس اہلکاروں نے بھی ملزم کی فائرنگ کی جوابی کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گولی مار دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس دوران گھر سے بھی اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی ، بعد میں پولیس نے گھر سے ایک خاتون اور کمسن کو حراست میںلے کر بندوق برآمد کر لی۔

واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر اعظم کی امیر کویت سے ملاقات ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیا ل

شہباز شریف نے امیر کویت کا عہدہ سنبھالنے پر شیخ مشال الاحمد الجابر الصباح کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے ساتھ ملکر کام کرنے کی خواہش ظاہر کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم کی امیر کویت سے  ملاقات ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیا ل

سعودی عرب  : وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ریاض میں عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کے موقع پر امیر کویت شیخ مشال الاحمد الجابر الصباح سے ملاقات کی۔

شہباز شریف نے امیر کویت کا عہدہ سنبھالنے پر شیخ مشال الاحمد الجابر الصباح کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے ساتھ ملکر کام کرنے کی خواہش ظاہر کی تاکہ دوطرفہ تعلقات کو باہمی مفاد کی اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کیا جائے۔

وزیراعظم نے یقین دلایا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے ذریعے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے مفاہمت کی جن یادداشتوں اور معاہدوں پر گزشتہ سال دستخط کئے گئے ہیں ان پر بروقت اور مؤثر انداز میں عمل درآمد کیا جائے گا۔دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال باالخصوص غزہ میں جاری بحران پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll