راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہمارے افسران اور جوان اصل ہیرو ہیں۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جی ایچ کیو میں فوجی جوانوں کو اعزازت تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جوانوں اور افسران میں اعزازت تقسیم کئے ، بڑی تعداد میں فوجی افسران اور ان کے اہلخانہ بھی تقریب میں شریک ہیں ۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مادر وطن کیلئے جان کی قربانی سے بڑی اور کوئی قربانی نہیں ہوسکتی، ہمارے شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ہمارے افسران اور جوان اصل ہیرو ہیں ، جوانوں اور افسران کی قربانیوں سے ملک میں امن واستحکام آیا،شہدا کے اہلخانہ کے عزم و ہمت کو سلام پیش کرتے ہیں ۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے 47 افسران کو ستارہ امتیاز ملٹری سے نوازا، 6 افسران،7جونیئر افسران اور 12جوانوں کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا، شہدا کے اعزازات ان کے اہلخانہ نے وصول کئے ۔

سعودی عرب سے دفاعی تعاون نیا نہیں، بھارت کی پریشانی فطری ہے: خواجہ آصف
- 2 گھنٹے قبل

عمر شاہ کی موت کی نئی تفصیلات سامنے آ گئیں، فٹس کا سامنا تھا
- 2 گھنٹے قبل

البانیہ میں دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر کا پارلیمنٹ سے تاریخی خطاب
- 6 گھنٹے قبل

افغانستان میں طالبان حکومت نے جامعات میں 680 کتابوں پر پابندی عائد کردی
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان کی بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع
- 4 گھنٹے قبل

دفاعی معاہدے سے سعودی عرب "راتوں رات ایٹمی طاقت" بن گیا ، بھارتی اداکار
- 5 گھنٹے قبل

ہانگ کانگ: دوسری جنگ عظیم کا بم برآمد، 6 ہزار افراد کا انخلا متوقع
- 3 گھنٹے قبل

پاک-سعودیہ دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں، دفتر خارجہ
- 6 گھنٹے قبل

ای چالان ڈیفالٹرز پر سخت کارروائی، لاہور پولیس نے نیلامی کا عندیہ دے دیا
- 5 گھنٹے قبل

افغانستان میں گرفتار برطانوی جوڑا 8 ماہ بعد قطری ثالثی سے رہا
- 7 گھنٹے قبل

حزب اللہ کا سعودی عرب سے اسرائیل کے خلاف متحدہ محاذ بنانے کی اپیل
- 2 گھنٹے قبل

یوم تشکر: پاک سعودی معاہدوں پر قوم کا اظہارِ یکجہتی و شکر
- 7 گھنٹے قبل