جی این این سوشل

کھیل

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا پہلا مرحلہ مکمل

لاہور: نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ہےجبکہ دوسرا مرحلہ بدھ سے قذافی سٹیڈیم میں سجے گا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا پہلا مرحلہ مکمل
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

راولپنڈی اسٹیڈیم میں شروع ہونے والے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میلے کاپہلامرحلہ مکمل ہوگیا ہے تمام چھ ٹیموں نے پہلے مرحلے کے چھ چھ میچزکھیل لیے۔

پوائنٹس ٹیبل پر سندھ ٹیم 8پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے، خیبر پختونخوا کا دوسرا نمبر ہے، جبکہ سنٹرل پنجاب کے بھی آٹھ ہی پوائنٹس ہیں لیکن اوسط کے اعتبار سے سنٹرل پنجاب تیسری پوزیشن پر ہے۔

انفرادی پرفارمنس میں قومی کپتان بابر اعظم 286 رنز کے ساتھ نمبر ون، بولنگ میں شاہین آفریدی 12 شکار کر کے ٹاپ پر ہیں۔

وکٹ کیپنگ کارکردگی میں سرفراز سرفہرست، وکٹوں کے پیچھے انہوں نے 5کیچز پکڑے جبکہ تین اسٹمپ بھی کیے ہیں۔

 

 

پاکستان

ہمارے کسی کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہورہے، چیئرمین پی ٹی آئی

مذاکرات کے حوالے سے کسی ادارے سے بات کرنے کا اختیار پارٹی کے کسی نمائندے کو نہیں ہے ، بیرسٹر گوہر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہمارے  کسی کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہورہے، چیئرمین پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ مارے بیک ڈور کسی کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہورہے، مذاکرات کے حوالے سے کسی ادارے سے بات کرنے کا اختیار پارٹی کے کسی نمائندے کو نہیں ہے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے ہماری بات ہوئی ہے ، اگر مذاکرات کے بارے میں کوئی بات ہوگی تو وہ میں لے کر آؤں گا یا عمران خان صاحب خود جیل میں بتائیں گے، ہمارے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے ہیں، جس دن بات چیت ہوئی تو ہم میڈیا کو بتائیں گے، کسی مذاکرات کے بارے میں کسی ادارے سے بات کرنے کا اختیار پارٹی کے کسی نمائندے کو نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی انتشار کا شکار نہیں ہے، پارٹی میں اختلاف رائے ہوسکتی ہے، یہ کنگز پارٹی نہیں ہے، یہاں آمریت نہیں ہے، ہم سب کو کہتے ہیں کہ رائے کا اظہار کرو لیکن جب پارٹی فیصلہ کر لیتی ہے تو سب اس کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں، اور پارٹی فیصلے کا مطلب ہے عمران خان کا فیصلہ، خان صاحب لیڈر ہیں چاہے وہ جیل میں ہوں یا اس سے باہر ہوں۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ القادرٹرسٹ والا ایک بوگس کیس چل رہا ہے،جو سیاسی بنیادوں پر بنا ہوا ہے، بانی پی ٹی آئی کا القادر ٹرسٹ سے کوئی لینا دینا نہیں۔آج میڈیا کو بھی کوریج سے روکا گیا، بانی پی ٹی آئی کی بات کے دوران پولیس نے میڈیا کو کیبن سے باہر نکال دیا۔

ان کاکہنا تھا کہ  نوازشریف کے سارے کیسز معاف ہورہے ہیں، نوازشریف نےتوشہ خانہ میں لاکھوں کروڑوں کی گاڑیاں لیں مگر کلین چٹ مل گئی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ پولیس کا غلط استعمال ہورہا ہے، مریم نواز دفتر میں بھی پولیس کا لباس پہنتی ہیں، ساری پولیس سیاسی طور پر استعمال ہورہی ہے ، اسحاق ڈار نوازشریف کے فرنٹ مین ہیں، اپنے فرنٹ مین کو اپنے استعمال میں لانے کیلئے عہدہ دیا گیا جبکہ آئین کے اندر ڈپٹی اسپیکر کو کائی عہدہ نہیں ہے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ شیر افضل مروت کا نام پی اے سی کی چیئرمین کے لیے واپس نہیں لیا گیا لیکن اس معاملے پر کل تک فیصلہ ہوجائے گا، خان صاحب کے اوپر ہے کہ وہ کس کو چنیں۔ سینیٹ انتخابات کا تنازع ختم ہونا چاہیے، ہماری اپیل سپریم کورٹ میں دائر ہے، ہماری درخواست ہے کہ اسے جلد سے جلد سنا جائے، جو لوگ پارٹی سے جا چکے ہیں ان کی واپسی کا فیصلہ خان صاحب کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں، اگر وہ ہمارے احتجاج کو مزاحمت کہتے ہیں اسے تو کہہ لیں۔

وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا کی وفاقی حکومت پر چڑھائی کرنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ علی امین نے چڑھائی کا نہیں کہا بلکہ کہا کہ اگر ہماری ساتھ زیادتی ہوگی تو خیبرپختونخوا اٹھ کھڑا ہوگا، انہوں نے اس تناظر میں بات کی تھی۔

بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ عمران خان بارہا کہہ چکے کہ پاکستان بھی ہمارا، ملک بھی ہمارا، فوج بھی ہماری ہے اور یہی پارٹی کا مؤقف ہے۔

اس موقع پر شیر افضل مروت نے کہا کہ اس میں کوئی تنازع نہیں ہے، کل تک نام فائنل ہوجائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

مریم نواز نے چلڈرن ہسپتال میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح کر دیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا چلڈرن ہسپتال نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مریم نواز نے چلڈرن ہسپتال میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح کر دیا

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چلڈرن ہسپتال میں کڈز ڈے کیئر سینٹر کا افتتاح کر دیا۔ افتتاح کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب حکومت صوبے کی عوام کو صحت کی معیاری خدمات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صوبائی حکومت پنجاب کے دور دراز علاقوں میں ڈاکٹروں کی کمی پر قابو پانے کے لیے کوششیں کر رہی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ قومی خزانے کا ایک ایک پیسہ عوام کا ہے اور حکومت اس رقم کو صحت کے شعبے کی بہتری پر خرچ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

مریم نواز نے چلڈرن ہسپتال کا دورہ کیا جہاں ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے وزیراعلیٰ کو ہسپتال میں موجود علاج معالجہ کی سہولت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ نےہسپتال میں بچوں کی صحت کیلئےنئی عمارت کی تعمیر بارے ایم اویو پر دستخط بھی کیے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے چلڈرن ہسپتال میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانےکااعلان کرتے ہوئے چلڈرن ہسپتال آئی سی یو کے فنڈز کے اجرا اور جلد تکمیل کی ہدایت کے ساتھ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر پر ہسپتال بناتے ہوئے صوبائی وزرا کو روزانہ ہسپتال کا وزٹ کرنے کی ہدایت کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

ٹانک میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 دہشتگرد جہنم واصل

علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم تھے،آئی ایس پی آر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹانک میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 دہشتگرد جہنم واصل

 ٹانک میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران چار دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا موثر انداز میں پتہ لگایا جس کے نتیجے میں چار دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ یہ دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم تھے۔ دہشتگردوں سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ مقامی افراد نے امن اور استحکام کیلئے سکیورٹی فورسز کی کوششوں کو سراہا، سکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll